The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| اپنی چلتی رہے لڑائی |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Thursday, 21 May 2009 | |
|
کامریڈ اظہر نیاز، 11.05.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مزدور ایکشن کمیٹی تحصیل کوٹ
ادو اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کا مشترکہ اجلاس مزدور کلب کوٹ
ادو میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے
آرگنائزر کامریڈ علی اکبر نے کی ۔ اجلاس میں کوٹ ادو پاور کمپنی کی طرف سے
عرصہ چھ سال سے برطرف چار ملازمین کی لیبر کورٹ کے حکم پر بحالی پر تمام
ملازمین کو مبارکباد کی قرار دارد متفقہ طور پر پاس کی گئی۔ بعد ازاں
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت بلوچ، امتیاز الحق ، تسنیم چشتی، شہر یار
خان، محمد لطیف، جاوید اقبال خان مشوری، انتظار خان، حمید مسیح اور کامریڈ
علی اکبر نے کہا کہ ہم لیبر کورٹ کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
کہ جس کے ذریعے انہوں نے کیپکو کے برطرف ملازمین کو بحال کیا۔ لیکن ہم
کیپکو انتظامیہ کے مزدور دشمن رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ جنہوں نے
عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، اور بحال شدہ ملازمین کو
ڈیوٹی پر لینے سے انکار کر دیا، آج جب پورے پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے
چرچے ہورہے ہیں۔ دوسری طرف ایک کمپنی جو پاکستانی اثاثوں سے ہر سال اربوں
روپے منافع اپنے ممالک میں سمیٹ کر لے جارہی ہیں، عدالتی احکامات کو ماننے
سے انکار کر رہی ہیں، یہ عدلیہ کے اصل اور حقیقی سماجی کردار کاآئینہ دار
ہے۔ اور عدالت کےلئے بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہم کیپکو انتظامیہ کو خبردار
کرتے ہیں کہ اگر ہمارے مزدور بھائیوں کو فی الفور ڈیوٹی پر نہ لیا گیا تو
ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔جس میں تمام اداروں میں کیپکو
انتظامیہ کی مزدور دشمنی کےخلاف سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔ اور اگر پھر
بھی مزدوروں کو ڈیوٹی پر نہ لیا گیا تو ہم احتجاجی مارچ کرتے ہوئے کیپکو
کا گھیراﺅ کریں گے۔ اس سلسلے میں عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔
علاوہ ازیں کیپکو کی نمائندہ مزدور تنظیموں کی خاموشی اور بے حسی پر بھی
شدید تنقید کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاءنے اس عزم کا اظہا ر کیا
کہ کسی بھی مزدور کے ساتھ کہیں بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور
ایسے عناصر اور مالکان کا گھیراﺅ کیا جائے گا جو مزدور کی محنت شاقہ کے
بلبوتے پر اربوں روپے منافع اپنی تجوریوں میں بھر لیتے ہیں لیکن مزدور کو
اس کا حق دینے کو تیا ر نہیں۔ بی این ٹی صوبائی باڈی سندھ کی طرف سے جاری
کردہ لیفلیٹ جوکہ چھ ہزار کی تعداد میں چھاپا گیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ رپورٹ : علی اکبر
۔ ۔ ۔ مزدور ایکشن کمیٹی کوٹ ادو کی پارکو کے مزدوروںکے حق میں ریلی ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مڈ کنٹری آئل ریفائینری قصبہ گجرات ضلع مظفر گڑھ میں پاک
عرب ریفائنری کمپنی(پارکو)کا یونٹ ہے۔ جس کا شمارایشیا کی چند بڑی آئل
ریفائنریز میں ہوتا ہے۔ یہاں پر سوائے انتظامی سٹاف و افسران کے باقی تمام
سٹاف کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے۔ پارکو میں عرصہ بیس سال سے لوگ عارضی ملازمت
کر رہے ہیں اور مختلف حکومتوں کے اعلانات اور دعووں کے باوجود ان محنت
کشوں کو مستقل نہیں کیا جار ہا، مڈ کنٹری آئل ریفائنری قصبہ گجرات میں
کامریڈ رضا خان گرمانی اور وہاب الدین خان کی قیادت میں ریفائنری کے محنت
کشوں کی ملازمتوں کی مستقلی اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایک تحریک کا
آغاز پچھلے سال سے ہوا۔ جس کے نتیجے میں پہلی دفعہ پارکو میں مزدور انصاف
یونین کے نام سے محنت کشوں کی نمائندہ ٹریڈ یونین رجسٹرڈ کرائی گئی۔ یونین
کی رجسٹریشن ملتے ہی مزدوروں نے اپنا دس نکاتی مطالبات پر مبنی مراسلہ
پارکو انتظامیہ کو بھیج دیا ۔ مزدوروں کے اہم مطالبات میں ملازمتوں کی
مستقلی ، منافع میں حصہ ، پارکو ملازمین اور گرد و نواح کے لوگوں کےلئے
سکول اور ہسپتال کی فراہمی شامل ہیں۔ پارکو انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی
کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ مطالبات ماننے سے یکسر انکار کر دیا جس پر
مزدور وں نے گیٹ پر میٹنگ بلائی اور احتجاجی بینر ز پارکو اورگیٹ اور گرد
و نواح میں آویزاں کر دیئے ۔ انیس اپریل کو مزدور انصاف یونین کی تحریک
پر(مزدور انصاف یونین کو مزدور ایکشن کمیٹی تحصیل کوٹ ادو کی ممبر شپ حاصل
ہے) مزدور ایکشن کمیٹی تحصیل کوٹ ادو کا ہنگامی اجلاس رات نو بجے دفتر
مزدور کلب کوٹ ادو کے اندر منعقد ہوا۔ جس میں مزدور انصاف یونین کے جنرل
سیکرٹری وہاب الدین نے تمام صورتحال کمیٹی کے سامنے پیش کی ۔مزدور ایکشن
کمیٹی نے بیس اپریل صبح نو بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا۔ بیس
اپریل بروز سوموار صبح نو بجے مزدور ایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین
ڈیفنس کمپئین کی ہنگامی کال پر مختلف اداروں اور یونین کے نمائندگان اور
ورکرز پریس کلب پہنچنا شروع ہو گئے۔ دس بجے ریلی کا آغاز پریس کلب سے ہوا،
ریلی کے شرکاء” مزدور اتحاد زندہ باد، پارکو انتظامیہ مردہ باد، جب تک
بھوک اور ننگ رہے گی، جنگ رہے گی، جاگیر داری، سرمایہ داری مردہ“ بادکے
نعرے لگاتے ہوئے ریلوے چوک پہنچے جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ، رضا خان
گرمانی صدر مزدور انصاف یونین نے پارکو میں ہونے والے معاملات کے پس منظر
سے شرکاءکو آگاہ کیا ، ملک امام دین ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین
نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اب مزدور جاگ گیا ہے اور ہم کسی کو اپنا حق غصب
نہیں کرنے دیں گے۔ جہا ں جہاں پارکو کا مزدور سراپا احتجاج ہوگا، پنجاب
ٹیچرز یونین ان کے ہمقدم ہو گی۔ کامریڈ شفقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ ہم پارکو کے مزدوروں کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے
پارکو انتظامیہ کے اتنے جبر کے باوجود علم بغاوت بلند کیا ہم آج یہاں
پارکو کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ میاں عامر
سلطان ایڈووکیٹ سرپرست بھٹہ مزدور یونین نے کہا کہ پارکو کے مزدوروں کی
لڑائی ان کی اپنی نہیں بلکہ ہم سب کی لڑائی ہے اور یہ جنگ ہم سب نے مل کر
لڑنی ہے۔ پارکو کے مزدور جب حکم کریں گے ہماری تحصیل کے چار ہزار سے زائد
بھٹہ مزدور پارکو کی طرف مارچ شروع کریں گے۔ وہاب الدین خان جنرل سیکرٹری
مزدور انصاف یونین نے تمام شرکاءاور خاص طور پر پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس
کمپئین ، مزدور ایکشن کمیٹی اور مختلف اداروں کے ورکرز کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ پہلے بھی ہم جرات اور حوصلے سے پارکو انتظامیہ کے جبر کا ڈٹ کر
مقابلہ کر رہے ہیں۔ لیکن آج ہم جس جرات اور جڑت کے ساتھ یہاں سے جائیں گے
تو مجھے یقین ہے کہ ہم جیت کر ہی لوٹیں گے۔ چوہدری اشرف شاہد، جنرل
سیکرٹری البرق ایمپلائز یونین کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) نے کہا کہ پارکو
کے مزدوروں کی جدوجہد باقی اداروں کے مزدوروں سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم بھی
ان کے شانہ بشانہ ساتھ آگے بڑھیں اور اس نظام کی ذلتوں سے چھٹکارا پانے کے
لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔ کامریڈ علی اکبر ، آرگنائزر پاکستان ٹریڈ
یونین ڈیفنس کمپئین نے کہا کہ ایک گھنٹے کے مختصر ترین نوٹس پر ، پی ٹی سی
ایل، واپڈا، پنجاب ٹیچرز یونین، طلبائ، وکلاء، پیرا میڈیکل سٹاف، کوٹ ادو
پاور کمپنی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، وٹرنری
ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں سے ورکرز کی ولولہ انگیز شرکت نے ثابت کر دیا
ہے کہ محنت کش طبقہ تیز ی سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف متحد ہو رہا ہے۔
جو آنے والے دنوں میں بڑی انقلابی تحریک کے ذریعے حکمرانوں کے ایوانوں کو
اکھاڑ پھینکے گا، پھر پارکو سمیت کسی بھی ادارے میں محنت کشوں کا استحصال
نہیں ہوگا ہم پارکو انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور پارکو کے
مزدوروں کو مستقل کرے، علاقے کے لیے فری سیکنڈری سکول اور فری ہسپتال بنا
یا جائے۔ یہ ہمارا حق ہے اور ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے۔ آخر میں دنیا بھر
کے محنت کشوں سے اپیل کی گئی کہ وہ پارکو کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کریں۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!