The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| دادو میں بی بی ایس وائے ڈی پی کے ٹرینیز کا مظاہرہ |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Thursday, 21 May 2009 | |
|
رپورٹ۔ کامریڈ زاھد زنﺅر،10.05.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ پچیس اور چھابیس اپریل
کو بی بی ایس وائے ڈی پی کے آئی ٹی ٹرینیز کا مسلسل تین ماہ سے وظیفہ نہ
ملنے پر پریس کلب دادو کے آگے مظاہرہ اور دہرنہ لگایا گیا۔ بی این ٹی کے
کارکنان اور عہدیدار بھی اس مظاہرے میں شریک ہوئے۔ پچاس کے قریب مظاہرین
نے حکومت کے ظالمانہ رویہ پر شدید نعرے بازی کی۔ ایک ٹرینی ساجد قمبرانی
نے کہا کہ یہ بڑی ہی غلیظ قسم کی حرکت ہوتی ہے کہ ایک دور داراز سے مہنگے
کرائے ادا کر کے ٹریننگ کے لیے آئے اور اسے وظیفہ نہ دیا جائے۔ ہم حکومت
کو یہ کہتے ہیں کہ ایسی حرکتوں سے باز آئے اور بیروزگاروں کے مسائل حل
کرے۔ بی این ٹی سندہ کے صدرکامریڈ اعجاز بگھیو نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ
یہ حکمران روزگار دینے نہیں چھیننے آئے ہیں ۔ یہ روزگار تو نہیں دے سکتے
اور اوپر سے بی بی ایس وائے ڈی پی کا وظیفہ بھی دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
غربت اور بیروزگاری کے نام پر عالمی اداروں سے قرضے لے کر یہ حکمران اپنا
بینک بیلنس بڑھا رہے ہیں۔ ہم آئی ٹی ٹرینیز کے اس مطالبے کی حمایت کرتے
ہیں اور حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کوباقاعدہ وظیفہ دیا جائے اور
ٹریننگ مکمل ہونے پر ان کو مستقل ملازمت دی جائے۔مظاہرے کی چیئر کامریڈ
حفیظ صدر بی این ٹی کے این شاہ نے کی۔ مظاہرے کے بعد ٹرینیز بی این ٹی
آفیس آئے جہاں پہ کامریڈ خالد جمالی صدر بی این ٹی ضلع دادو نے
”بیروزگاروں کو تنظیمی شکل میں منظم کیوں ہونا چاہیے،، کے موضوع پر ٹرینیز
کو لیکچر دیا۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!