پی ٹی یو ڈی سی صوبہ سندھ کی باڈی کی تشکیل Print E-mail
Written by PTUDC   
Thursday, 21 May 2009

  PTUDC

رپورٹ ،۔ غلام رسول میمن، 07.05.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پی ٹی یو ڈی سی سندھ کا کنونشن حیدرآباد میں منعقد کیا گیا، جس میں تمام اظلاع سے پی ٹی یو ڈی سی کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر کامریڈ ریاض حسین لنڈ نے کی اور خصوصی شرکت مزدور رہنما کامریڈ جام ساقی نے کی۔ اجلاس کا پہلا ایجنڈا پی ٹی یو ڈی سی کا تعرف تھا۔ انور پہنور نے پی ٹی یو ڈی سی کان تعرف کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کمپئن محنت کشوں کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ سی بی اے اور نان سی بی اے کے معاملات بنا کر محنت کشوں کو توڑنے پر یقین نہیںرکھتی۔ محنت کشوں کو روایتی تنظیمیں طاقتور ہونے کے باوجود محنت کشوں کے مسائل اٹھانے میں ناکام گئیں ہین، اور محنت کشوں کی قیادت کے حوالے سے ایک بہت بڑا خلا پایا گیا ہے۔ اس صورتحال میں پی ڈی یو ڈی سی محنت کشوں کو منظم کرکے تحریک کا آغاز کرے گی۔ محنت کش سماجی مسائل کی اذیت میں سلگ رہے ہیں۔ پچھلی حکومت نے بھی ایک ہے وقت میں محنت کشوں کے اداروں کو بیچنے کی جرا¿ت نہیں کی، لیکن اس جمہوری حکومت نے جمہوریت کی آڑ میں محنت کشوں کا معاشی قتل عام جاری رکھا ہے۔ اور تائیس اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے ہے۔ سماج پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی اذیت سے گزرہا ہے۔ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، پی ٹی یو ڈی سی محنت کشوں کو پورے ملک میں ان مسائل کے خلاف منظم کررہی ہے۔ اس کے بعد تمام شرکاءسے رائے لی گئی۔ کراچی سے زبیر الرحمٰن نے کہا کہ آج حالات کی وجہ سے شعور میں عالمی طور پر تبدیلی آ رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں سوشلزم کا نام لینا بری بات سمجھی جاتی تھی، لیکن معاشی بحران کے بعد عوام کی بڑی تعداد سوشلزم کے حق میں رائے رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم مئی اس سال پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، اور محنت کشوں کی اٹھان سرمائیداری نظام کی موت کا اعلان ہوگی۔ حسیب احمد نے کہا کہ پی ٹی یو ڈی سی کی تنظیم سازی ایک خوش آئیں عمل ہے۔ اور محنت کش اپنی حقیقی قیادت کی طرف تلاش میں ہیں۔ پی ٹی یو ڈی سی نے انہیں قیادت فراہم کرنی ہے۔جام ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ انقلابی ہوتا ہے، انہوں نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی یو ڈی سی کی تنظیم سازی نہ صرف اس ملک کے محنت کشوں کے لئے بلکہ عالمی محنت کشوں کے لئے انقلاب کا پیغام رکھتی ہے۔ اس کے بعد تجویز کردہ صوبائی باڈی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ باڈی منظور کی گئی۔ صوبائی باڈی کے عہدیدار مندرجہ ذیل ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ صدر انور پہنور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سینئر نائب صدر جے پرکاش ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نائب صدر شہباز پھلپوٹو ۴۔ جنرل سیکریٹری حسیب احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرشوتم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ جوائنٹ سیکریٹری سکندر سیلرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ خزانچی پیر محمد سندھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پریس سیکریٹری غلام رسول میمن اور مجلس عاملہ میں زبیر الرحمٰن، گوپال، ایسر، نسیم الدین، اختر غلام علی اور اکبر میمن شامل ہیں۔ کنونشن کا اختتام مرکزی کامریڈ ریاض حسین لنڈ نے اپنے خطاب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں ہم روڈوں اور رستوں پر جدوجہد کر رہے تھے، لیکن اب جمہوری حکومت کے خلاف بڑھ چڑھ کر جدوجہد کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف چہروں کی تبدیلی جمہوریت نہیں ہے۔ جمہوریت عوام کی زندگی میں اگر تبدیلی نہیں لائے تو اسے جمہوریت گرداننا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش نجکاری کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے، اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈفینس کمپئن اس میں انقلابی آواز بن کر گونجے گی۔ انہون نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہماری منزل سوشلسٹ انقلاب کی منزل ہے۔ اجلاس نے متفقہ طور پر اس سال کو نجکاری کے خلاف جدوجہد کا سال قرار دیا۔ اور یوم مئی پوری پاکستان میں منانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد نو منتخب باڈی نے پریس کلب جا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما پیپلز لائرز فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری کامریڈ الیاس خان نے خصوصی طور پر شرکت کو اور کہا کہ نجکاری کرنا پیپلز پارٹی کے بنیادی منشور کی خلاف ورزی ہے۔

 

 
< Prev   Next >

The Struggle continues!