The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| راولپنڈی, پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Tuesday, 09 June 2009 | |
|
چنگیز ملک،04.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جہاں اس وقت ایک عام آدمی اس نظام
ِسرمایہ داری کی وحشت اور بربریت کا شکار ہے ۔ اسی طرح کی صورت حال اور
وحشت کا شکار راولپنڈی کے اندر موجود گورنمنٹ کے ہسپتال جن میں ڈی ایچ کیو
راجہ بازار ، ہولی فیملی ہسپتال سیٹلا ئیٹ ٹاﺅن ، بے نظیر ہسپتال مری روڈ
کے پیرا میڈیکل سٹاف کلاس فور کے ملازمین بھی شکار ہیں ۔ اس وقت ان
ہسپتالوں میں کم و بیش دو ہزار پانچ سو سے چار ہزار ملازمین ایسے ہیں جو
گزشتہ پندرہ سے بیس سال سے ڈیلی ویجز ملازمین چلے آرہے ہیں۔ جو ہر وقت اس
خوف میں مبتلا ہیں کہ کب ہمیں نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ چونکہ ان
ملازمین کی ابھی تک نوکریاں مستقل نہیں ہیں اس لئے اب وہاں کے ملازمین نے
پر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تمام ملازمین مورخہ چار جون
بروز جمعرات بوقت ڈیڑھ بجے کو ہولی فیملی سے بے نظیر ہسپتال تک پر امن
احتجاجی ریلی نکلالنے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ روز مورخہ یکم جون بروز سوموار
ان ملازمین سے بات چےت ہوئی تو انہوں نے اپنے مطالبات کی تفصیلات سے آگاہ
کیا جو درج ذیل ہیں ۔ ۱۔۔ ۔ ۔ ۔گورنمنٹ کے تمام الائیڈ ہسپتالوں میں موجود
ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے جس طرح حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ
ڈاکٹرز کو مستقل کیا گیا ۔ ۲۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ گزشتہ دو ما ہ سے ڈیلی ویجز
ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی ۔ تنخواہوں کے مطالبے پر ڈرایا دھمکایا
جاتا ہے اور ملازمت سے نکالے جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ ۳۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ڈیلی ویجز ابھی بھی چار ہزار روپے ماہانہ پر کام کر رہے ہیں اور اب وہ
مطالبہ کر رہے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔
۴۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل سٹاف کی طرح کوئی بھی سہولت
میسر نہیں ہے یہاں تک کہ وہ اپنا علاج بھی یہاں پر نہیں کروا سکتے ۔ ڈیلی
ویجز ملازمین کو ریگو لر سٹاف کی طرح تمام سہولتیں میسر کی جائیں ۔ ۵۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ تمام مزدوروں کو پورا حق دیا جائے اور افسر شاہی کا خاتمہ کیا
جائے ۔ ۶۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیگر اداروں کی طرح ہسپتال ملازمین کو یونین سازی کا حق
دیا جائے ۔ ان ملازمین نے مزید کہا کہ نئی برتیوں کے اشہارات دیے جارہے
ہیں ۔ جبکہ گورنمنٹ کے ان ہسپتالوں میں موجود ڈیلی ویجز ملازمین جو گزشتہ
پندرہ سے بیس سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو مستقل کرنے کے
حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی جارہی اور حکومت وقت نے ابھی تک خاموشی
اختیا رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہم سب ملازمین اس ایک سخت ذہنی تناﺅاور
اذیت کا شکار ہو چکے ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا ۔ لیکن اب ہم حکومت وقت کو
باور کرانا چاہتے ہیں کہ اب ہم اپنا پر امن احتجاج اپنے مطالبات کی منظوری
تک کرتے رہیں گے ۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!