The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| پی ٹی سی ایل کے محنت کشوں کا احتجاج |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Thursday, 11 June 2009 | |
|
خالد عمر،ملتان،04.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پی ٹی سی ایل پاکستان کا وہ مظلوم
ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان کی سیاسی قیادت بلکہ خود ادارے کی مزدورقیادت
نے مل کر نجکاری کی مزدورکش سامراجی پالیسی کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے نجی
مالکان کے ہاتھوں کوڑیوں کے مول بیچ دیا تھا۔ نجکاری کے بعد سے انتظامیہ
اور حکومت کی طرف سے کرائی جانے والی یقین دہانیوں کے باوجود اس کے
ملازمین کے خلاف حملے جاری وساری ہیں۔ پچھلے سال ادارے سے وابستہ این سی
پی جی ورکرز نے اپنے جائز مطالبات کو منوانے کےلئے ہیڈکوارٹرز میں ترپین
دن طویل ہڑتال کی تھی۔ جسے مختلف حیلوں بہانوں اور وعدوں کی دوزخ میں ڈال
دیا گیا۔ تب سے اب تک این سی پی جی کے مزدوروں کے معاملات دگرگوں چلے آرہے
ہیں ۔ اپنی اس تاریخی اور شاندار ہڑتال کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر
میں پی ٹی سی ایل کے مزدوروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی ۔ اس
سلسلے میں سب سے بڑا اور مرکزی اجتماع اسلام آباد ادارے کے ہیڈکوارٹرمیں
ہوا جس میں ہزاروں مزدوروں نے شرکت کی۔ ملتان میں پی ٹی سی ایل لائنز سٹاف
یونین ملتان کے زیر اہتمام اتصالات انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور این سی پی
جی ورکروں کے مرکزی رہنما جام سجاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کی اس
سالگرہ کو منانے کا مقصد مزدوروں میں یک جہتی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ
حکمرانوں اور مالکوں کو یہ باور کرانا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے
جائیں۔ اگر مزدوروں پر جبر کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کو
بڑھادیاجائے گا۔ ان مطالبا ت میں درج ذیل ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے
فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس وقت پی ٹی سی ایل کا ایک مزدور
چار مزدوروں کے برابر کام کر رہاہے چنانچہ اس کی اجرت میں بھی کام کی
نوعیت کے اعتبار سے اضافہ کیا جائے۔ این سی پی جی کو بی پی ایس پر ریگولر
کیاجائے اور تمام مراعات دی جائیں۔ اگر ان مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان
پر عملدرآمد نہ کیاگیا تو ادارے کے محنت کش ایسی ہڑتال کریں گے کہ مالکان
اور حکمران ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ مطالبات کی منظوری
کےلئے احتجاج کے طورپر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس روں ہفتے سے مزدوراپنے
اپنے بازﺅوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کرکے اپنے احتجاج کا آغاز کریں
گے۔ ریلی کی قیادت جام سجاد،خالد عمر، الطاف رضا،حمید بلوچ، قسور شاہ،
طاہر خان خاکوانی صدر پی ٹی یو ڈی سی جنوبی پنجاب ، ندےم پاشا ایڈووکیٹ،
سعید،سہیل آصف ، ماہ بلوص،ملک عرفان، محمد علی محمد زاہد اور غلام رسول نے
کی جبکہ ملازمین کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!