The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| ملٹی نیشنل کمپنی بی او سی سے نکالے گئے محنت کشوں کی جدوج |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Thursday, 11 June 2009 | |
|
زبیر رحمٰن،08.06.2009۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ بی او سی پاکستان ایمپلائز یونین کے صدر
عظمت نثار،جنرل سیکرٹری غلام شبیر اور جملہ عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان
میں کہا ہے کہ بی او سی کی انتظامیہ نے مورخہ سولہ مئی کو تمام پندرہ سے
تیس سالہ طویل ملازمت والے ملازمین کو برطرف کر کے گیسٹ ہاﺅس پر پرائیویٹ
سکیورٹی گارڈز کے ذریعے قبضہ کر لیا ہے۔عہدیداران نے کہا کہ اس وقت ایشیا
کی سب سے بڑی شپ بریکنگ یارڈ(گڈانی) میں تقریباً اسی بحری جہازکھڑے ٹوٹ
رہے ہیں مگر انتظامیہ نے اپنے صرف ایک سال کے ملازمین کے مشوروں سے پرانے
ملازمین کو نکال کر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔گیس کی کمی
واقع ہونے سے گڈانی میں جہاز کی کٹنگ کا کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔اور
انتظامیہ اپنے کسٹمرز سے یہ معاملات چھپانے کے لیے غلط بیانی کر رہی ہے کہ
ہمارے ملازمین نے ہڑتال کر دی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تجربہ کار
ملازمین ہی تھے جو اپنی انتھک محنت سے ادارے کے منافعوں کو کروڑوں میں لے
گئے تھے۔رہنماﺅں نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ روٹی،کپڑا
اور مکان کا نعرہ لگانے والے عوام سے روٹی چھین رہے ہیں۔ بی او سی سے
نکالے گئے ملازمین نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اورپاکستان ٹریڈ
یونین ڈیفنس کیمپیئن کی طرف سے زبیر رحمٰن اور جنت حسین نے اس مظاہرے میں
شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ
نہیں کریں گے۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!