ملتان میں پی ٹی یو ڈی سی کا اجلاس ، مزدور دشمن بجٹ Print E-mail
Written by PTUDC   
Thursday, 18 June 2009
اسد پتافی،16.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین جنوبی پنجاب کا ہنگامی اجلاس طاہر خان خاکوانی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ جبکہ پیپلز لائرز فورم کے مرکزی جنرل سیکرٹری الیاس خان نے بھی شرکت کی جس میں متفقہ طورپرنئے وفاقی بجٹ برائے سال انیس سو نو اور دس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے محنت کشوں ، سرکاری ملازمین اور کسانوں کا دشمن بجٹ قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکا ءنے نجکاری اور اصلاحات کے پروگرام کو عوام دشمن قدم قراردیااور طے کیاکہ نجکاری کے خلاف ناقابل مصالحت جدوجہد کی جائے گی اور عوام کے اثاثوں کو بیچنے کی ہر کوشش کو بزوربازروکا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جس میں سرکاری ملازمین کوکچھ دینے کی بجائے ان کی تنخواہوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ الاﺅنسز بنیا دی تنخواہوں میں ضم کرنے کی بجائے صرف پندرہ فیصد ایڈہاک ریلیف دیاگیا ہے جو کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ پیپلز پارٹی کی موجود ہ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید بے نظیر بھٹو کی عوامی پارٹی کے ساتھ مشرف آمریت کی باقیات حنا ربانی کھرکو وزیر خزانہ بناکر زیادتی کر رہی ہے ۔ اس بجٹ میں صرف اورصرف سرمایہ دار طبقے کو نوازاگیا ہے اور عام آدمی کے ساتھ ظلم روارکھاگیاہے۔ بے نظیر بھٹونے مظفر گڑھ کے اپنے انتخابی جلسے میںاعلان کیاتھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اقتدار میں آتے ہی چھوٹے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کردے گی۔ مگر اسی مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی وزیر خزانہ کے پیش کردہ بجٹ میں کسانوں سمیت مزدوروں اور ملازمین کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک روارکھاگیا وہ سب کے سامنے ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ وزیرخزانہ کو برطرف کرتے ہوئے نئے سال کے بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور اس میں مزدوروں ، ملازمین کسانوں اور نوجوانوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔ اجلاس میں پی ٹی سی ایل سے جام سجاد اورخالدعمر، پاورلومز سے اکرم نوری اور اسلم انصاری،پی ایم اے سے احمدارسلان،سوئی گیس سے کامریڈاسحاق کے علاوہ اسدپتافی ، ندیم پاشا اورانعم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس حوالے سے بائیس جون کو محنت کش تنظیمو ں کا ایک سیمینا منعقدکرانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔
 
< Prev   Next >

The Struggle continues!