|
ریلوے کی نجکاری کیخلاف راولپنڈی میں احتجاجی سیمینار |
|
|
|
Written by PTUDC
|
|
Thursday, 18 June 2009 |
|
رپورٹ ۔ آصف خان،17.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ریلوے ورکرز یونین کے زیراہتمام
پنڈی پریس کلب میں شاندار پروگرام ہوا جس میں پاکستا ن بھر سے ٹریڈ یونین
رہنما ﺅں نے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت کامریڈ منظور رضی ریلوے ورکرز
فیڈریشن کے صدر نے کی۔ پروگرام میں مرکزی صدر ریلوے ورکر ز یونین چوہدری
عاشق حسین، جنرل سیکرٹری راو¿ محمد نسےم، ریلوے ورکرز یونین ورکشاپ کے
جنرل سیکرٹری فضل اللہ، ملک احتشام ،پیپلز لیبر بیورو لاہور کے صدر خالد
بخاری، پیپلز لیبر بیورو ونگ لاہور کے جنرل سیکر ٹری لطیف مغل، ریلوے
یونین کراچی عاصم سجاد، کامریڈ شفیق احمد قاضی اور پی ٹی یو ڈی سی کے
رہنما کامریڈ رانا ابرار ، کامریڈ چنگیز کامریڈ ساجد کاشر اورکامریڈ آصف
خان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سرخ جھنڈوں سے ہال کو سجایا گیا تھا ۔ مقررین
نے ریلوے کی نجکاری کی بھرپور مذمت کی اور جن اداروں کی نجکاری کی گئی ہے
انہیں نیشنلائز کرنے پر زور دیا اور عالمی طور پر سرمایہ دارانہ نظام کو
ناکام قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ امریکہ آج خود اپنے ملک میں نیشنلائزیشن
کر رہا ہے لیکن دوسرے ممالک کو نجکاری کی پالیسی دے رہا ہے ۔ مقررین نے اس
بات پر زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جس نے پاکستان میں نیشنلائزیشن کا
درس دیا آج اسی پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت پاکستان بھر میں تمام
اداروں کو بیچ رہی ہے ۔ جس پر ہال میں موجود شرکاءنے نجکاری کے خلاف نعرے
بازی شروع کردی۔ پی ٹی یو ڈی سی کے کامریڈز نے سوشلسٹتبدیلی پر زور دیا
اور یلوے کی نجکاری کی بھرپور مذمت کی ۔ اس کے علاوہ پاکستان میں جاری
خانہ جنگی کی بھی مذمت کی گئی اور مقررین نے کہا کہ آ ج پاکستانی ریاست کا
زوال سب کے سامنے ہے اور سوات مالاکنڈ بونیر بلوچستان اور ملک بھر میں بم
دھماکے یہ نہ صرف موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے بلکہ موجودہ
نظام کی ناکامی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تمام محنت کشوں کو چاہیے کہ وہ
جہاں پر بھی ہیں اپنی صفوں کو منظم کریں اور تنظیم سازی کے عمل کو جاری
رکھیں تاکہ حکمرانوں کی ان بے رحم پالیسیوں کا جواب دیا جائے ۔ ان
پالیسیوں کی وجہ سے ہی محنت کش ہر روز بےروزگار ہو رہے ہیں ۔ مقررین نے
کہا کہ تمام اداروں سے محنت کشوں کو نکالا جا رہا ہے ، نوجوان بےروزگار
ہیں، غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور تعلیم کا حصول ممکن نہیں ۔
ایسے میں تمام محنت کشوں کو مل کر جہاں نجکاری کےخلاف لڑائی لڑنی ہو گی
وہاں تمام اداروں کو اپنے جمہوری کنٹرول میں لینا ہو گااور اسی میں
پاکستان کے محنت کشوں کا روشن مستقبل ہے ۔ یہی عمل دنیا بھر کے محنت کشوں
کےلیے پےغام بھی ہو گا۔ آخر میں ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل
راو¿ محمد نسیم نے مطالبات پیش کئے ۔1۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رےلوے کی نجکاری کا فیصلہ
واپس لیا جائے ۔2۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ریلوے کی قیمتی زمین کی فروخت بند کی جائے
۔۳۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ریلوے کی زمین پر ریستوران اور مکان تعمیر کیے جائیں جس سے
ریلوے ورکرز کی تنخواہ پوری ہو سکتی ہے۔4۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ریلوے پولیس میں کمی کی
جائے 5۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ریلوے میں افسران کی تعداد کم کی جاے۔6۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔
تمام اداروں کو نیشنلائزکیا جائے۔
|