The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| لاہور، مزدور کے شانہ بشانہ پی ٹی یو ڈی سی کی جدوجہد |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Tuesday, 23 June 2009 | |
|
مزدور ڈائری، 22.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سید بھائی فیکٹری لاہور میں
محنت کشوں کا احتجاج
رپورٹ، کامریڈ شکیل، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لاہور میں فیزوز پور روڈ پر واقع سےد
بھائی فیکٹری کے مزدوروں کو پچھلے تین ماہ سے تنخواہوں کے نہ ملنے پر
مزدوروں نے فیکٹری میں ہڑتال کر دی اور کا م کرنے سے انکار کر دیا ۔ جس
پرانتظامیہ باکل بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ۔ مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق
میں جن میں تنخواہوں کی ادائیگی ، بونس کا حصول اور سوشل سیکو رٹی جیسے
مطالبات ہیں کے لئے بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔ اس موقع پر مزدوروں کا
اتحاد دیکھنے کے قابل تھا۔ مزدورں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ
کئے گئے تو وہ سڑک پر جا کر فیروز پور روڈ بلاک کر دیں گے جس کے بعد تمام
لاہور شہر کی ٹریفک بند ہو جائے گی۔ مزدوروں کے اس جنون اور جذبے اور ان
کے اعلانات کو سن کر فیکٹری مالکان نے فوری طور پر مزدوروں کے تمام
مطالبات کو نہ صرف مانا بلکہ فوری طور پر ان مطالبات کی منظوری کا
نوٹےفےکشن بھی جاری کر دیا ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے کامریڈز
نے اس جدوجہد میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف مزدوروں کی قیادت کی
بلکہ ان مطالبات کی منظوری میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاکستان ٹریڈ
یونین ڈیفنس کمپین مستقبل میں بھی مزدوروں کی ہر جدوجہد میں ان کا ساتھ
شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی حتمی فتح تک لڑے گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ پیکجز فیکٹری لاہور میں محنت کشوں کی جدوجہد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ،۔ کامریڈ ساجد حسین ۔، ۔ پانچ مئی کو
پےکجز کے مزدوروں نے فےکٹری کے گےٹ پر آکر فےکٹری انتظامےہ اور فےکٹری کی
نام نہاد مزدور ےونےن کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ مزدوروں نے اس وقت
مظاہرہ شروع کےا جب فےکٹری انتظامےہ نے انہےں سالانہ بونس دےنے سے انکار
کر دےا۔ اس اعلان کے بعد مزدوروں نے کام کرنے سے انکار کر دےا اور فےکٹری
کے گےٹ پر اکٹھے ہونا شروع ہو گئے۔ انہوں نے فےکٹری مےں موجود دوسرے
سےکٹرز کے مزدوروں کو بھی اپنے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونے کی دعوت دی جس
پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں مزدور فیکٹری گیٹ پر پہنچ گئے۔
جس کے بعد مختلف مزدوروں نے انتظامیہ اور نام نہاد مزدور یونین کے خلاف
تقاریر کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کئے ۔ انھوں نے اپنے ان مطالبات اور
مزدور جدوجہد کو منظم اور یکجا کرتے ہوئے مطالبات منوانے پر زور بھی دیا۔
انتظامیہ نے اپنی میٹنگ میں جس میں فیکٹری کی نام نہاد لیبر یونین کا صدر
بھی موجود تھا مزدوروں کے تمام مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اور بھاری
تعداد میں پولیس کی نفری طلب کر کے مزدوروں کو خوف زدہ کر کے منتشر کرنا
شروع کر دیا۔ جس پر مزدور مزید مشتعل ہو گئے اور انھوں نے کام بند کرنے
اور فیکٹری کی بجلی بند کرنے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد فیکٹری مالکان نے
خوف زدہ ہو کر گیٹ پر موجود مزدوروں کے کچھ نمائندوں کو بلایا اور ان کے
تمام مطالبات ماننے کا اعلان کیا ۔ مزدوروں نے مزدور اتحاد زندہ باد کے
نعرے لگا کر اپنی فتح کا جشن منایا۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین
مزدوروں کی اس جدوجہد میں اس وقت بھی ان کے ساتھ تھی اور اب بھی ہمارا
مطالبہ ہے کہ مزدوروں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو فی الفور پورا کیا
جائے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ملک بھر
میں پیکجز کے مزدوروں کے حق میں اور انتظامیہ کے خلاف کمپئین چلائے گی اور
مزدوروں کی ہر جدوجہد میں ان کا ساتھ بھی دے گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ علی مرتضیٰ ہوزری ایند گارمنٹس فیکٹری میں محنت کشوںکا
احتجاج ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ رپورٹ،
اعجاز شاہ،۔ علی مرتضیٰ ہوزری اینڈ گارمنٹس لاہور میں فیروز پور روڈ پر
روہی نالہ پر واقع ہے۔ اس فیکٹری میں چھ سے سات ہزار مزدور انتہائی مشکل
حالات میں کام کرتے ہیں جن میں خواتین محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد بھی ہے۔
اس فیکٹری میں تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی تھی جس پر آٹھارہ
مئی کو محنت کشوں نے مشتعل ہو کر کام بند کر دیا۔ فیکٹری میں لیبر قوانین
کا اطلاق نہیں کیا گیا اور کوئی یونین بھی موجود نہیں۔ اس خود رو تحریک
میں مزدور اکٹھے ہو کر فیکٹری گیٹ پر آگئے اور فیکٹری مینجر کی گاڑی کو
جلا دیا۔ اس کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ فیکٹری انتظامیہ نے مزدوروں کو
منتشر کرنے کے لئے پولیس کو بلایا جس پر مزدوروں نے پولیس کی گاڑی پر بھی
پتھراو¿ کیا۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران فیکٹری میں موجود خواتین محنت کش
فیکٹری کے اندر سے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں۔ جب فیکٹری
انتظامیہ مزدوروں کے غم و غصے پر قابو پانے میں ناکام رہی تو انہوں نے
تمام مطالبات فوری طور پر مان لئے اور مزدوروں کو تمام واجبات اسی وقت ادا
کئے گئے۔ ارد گرد کی فیکٹریوں میں بھی اسی قسم کی صورتحال ہے لیکن فیکٹری
مالکان نے اپنی اپنی فیکٹری کو جیل بنا رکھا ہے اور ایک فیکٹری کے مزدوروں
کا دوسری جگہ پر جانا ممنوع ہے۔ فیکٹریوں کے درمیان خاردار تاریں بھی
لگائی گئی ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نے محنت کشوں کے ساتھ
یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!