The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| دادو میںبیروزگار دشمن بجٹ کے خلاف مظاہرہ |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Wednesday, 01 July 2009 | |
|
رپورٹ۔ کامریڈ ضیائ،24.06.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حکومت کی جانب سے پیش کیے
گئے بجٹ 2009-10کے خلاف دادو میں بیروزگار نوجوان تحریک کی جانب سے
میونسپل پارک سے پریس کلب تک مظاہرہ کیا گیا جس میں پچاس کے قریب بی این
ٹی کے کارکن اور عہدیدار شریک تھے ۔ مظاہرین عوام دشمن بجٹ نامنظور ،
بیروزگار دشمن بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پہ
مظاہرین کوخطاب کرتے ہوئے نائب صدر بی این ٹی ضلع دادوجاوید رانجہانی نے
کہا کہ اس بجٹ میں بیروزگاروںکو کوئی رلیف نہیں دیا گیا جب کہ بیروزگاری
میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان خودکشی کرنے پر
مجبور ہو رہے ہیں ، سالہا سالوں سے بیروزگار الاﺅنس یا روزگار کا مطالبہ
کر رہے ہیں مگر یہ حکمران غریب عوام سے نچوڑا ہوئے ٹیکس سے ان کے اولاد کو
روزگار دینے کی بجائے ،فوجی جرنیلوں کی عیاشیوں پر، ورلڈ بئنک اور آئی ایم
ایف کو نام نہاد قرضوں کی واپسی پر خرچ کیے جار ہے ہیں۔ اس کے بعد تحصیل
سیہون کے صدر بی این ٹی شاہ محمد نے کہا کہ بیروزگار نوجوان بیروزگاری کی
وجہ سے نفسیاتی مریض ہو رہے ہیں، ایک پوری نسل برباد ہو رہی ہے اور یہ
حکمران ہیں کہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں، یہ بجٹ واضع طور پر ایک بیروزگار
دشمن بجٹ ہے۔ آخر میں بی این ٹی صوبہ سندہ کے صدر اعجاز بگھیہ نے بجٹ
پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ تین کروڑ نوے لاکھ نوجوان
بیروزگار ان حکمرانوں کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے کہ ان کے لیے بجٹ میں
کچھ بھی رکہا نہیں گیا جب کہ دوسری طرچند جرنیلوں کے لیے اربوں روپے رکھے
گئے ہیں، جو اس نام نہاد سرمایہ دارانہ جہموریت کے ناٹک کو عیا ں کرتا۔ اب
عوام اس جہموری ناٹک سے تنگ آچکا ہے۔ اور جس دن یہ کروڑوں بیروزگار تحرک
میں آئیں گے وہ اس نام نہاد جمھوریت کواکھاڑ کے یہاں سوشلسٹ نظام رائج
کریں گے جو کہ پیپلزپارٹی کی اساس ہے اور جس کے لیے شہید ذوالفقاربھٹو اور
بینظیر شہید نے جانیں دی تھی۔ اس کے بعدمظاہرہ کا اختتام کیا گیا۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!