The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| حیدرآباد میں بیر وزگاروں کا احتجاجی مظاہرہ |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Wednesday, 01 July 2009 | |
|
رپورٹ۔ راہول،01.07.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مورخہ تائیس جون کو حیدرآباد
میں بیروزگارنوجوان تحریک کی جانب حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی
مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں نوجوانوں اور طلبہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر بیروزگار نوجوان
تحریک کے مرکزی رہنما رسول بخش چانڈیو اور پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما انور
جان پال کو رہا کیا جائے نعرے درج تھے ،جو کراچی اسٹیل مل میں ڈیلی ویجز
کے مطالبات کے حولے سے پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔ اس مظاہرے میں آر بی چانڈیو
اور جان پال کی رہائی کے علاوہ مظاہرین نے حکومت کے اس نام نہاد بجٹ دو
ہزار نو کو رد کرتے ہوئے حکومت کے سامنے یہ مطالبہ کیا کہ بجٹ پر غور کر
کے اس میں نوجوانوں کے لئے کوئی بہتر لائحہ عمل بنایا جائے جس کے زریعہ
نوجوانوں کو نوکریاں دی جاسکے اور ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بیروزگار نوجوان تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل
ظفر امام ، صوبائی سیکریٹری جنرل حنیف مسرانی،صوبائی عہدیدارراشد لغاری
،ضلع حیدرآباد کے صدر افضل مسرانی ،سیکریٹری جنرل اکبر ٹالپور، ضلعی
عہدیدار مختیار ، سریش ، ونود، حاجی اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک
طرف عوام دشمن پالیسیاں بنا رہی ہے تو دوسری طرف احتجاج کرنے پر اُن کو
گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور
محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے جرم میں رسول بخش چانڈیو اور
انور جان پال کع گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا گیا اُن کی
گرفتاری ختم کرکے اُنہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین
کو مستقل کیا جائے اور اس بجٹ میںنوجوانوں کے لیے کوئی بہتر لائحہ عمل
جوڑا جائے ورنہ ہم پورے میں احجاجی دائری وسیع کرکے اپنے جائز مطالبات کے
لیے اس پورے ملک کے نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملا کر ایک مشترکہ جدوجہد کریں
گے ۔ آخر میں ملازمین نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں اور اسٹیل مل
انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!