کوئٹہ میں ایرانی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی Print E-mail
Written by PTUDC   
Wednesday, 01 July 2009

1246439933_pakwithiransolodraty.jpg

 

رپورٹ ، کامریڈ حسن،01.07.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایران میں گزشتہ دنوں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پورے ایران میں ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ انیس سو اناسی کے بعد ایران میں ہونے والے یہ سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہیں ۔ جس میں نوجوان ، مزدور ، مڈل کلاس اور کسان بھر پور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایرانی وحشی ملاں اس صورتحال سے بو کھلا گئے ہیں ۔ اور ان مظاہروں کو کچلنے کےلئے قتل و غارت پر اتر آئے ہیں ۔ اب تک ان مظاہروں میں درجنوں افراد ریاستی تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے زیر اہتمام ایرانی محنت کشوں سے ان کی تاریخی اور انقلابی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں اکیس جون دو ہزار نو بروز اتوار سہ پہر تین بجے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا آغاز سائنس کالج چوک سے ہوا۔ جس میں پی ٹی یو ڈی سی اور بی این ٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران ایرانی ملا ں حکمرانوں کے خلاف اور ایرانی محنت کشوں کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی ۔ نعرے یہ تھے ، ” دنیا بھر کے محنت کشو ں ، ایک ہو جا ﺅ ،، ” ایرانی محنت کشوں کی جدوجہد کو ، سرخ سلام سرخ سلام ،، ” ایر انی محنت کشوں پر ملاﺅں کا تشدد ، نا منظور نامنظور ۔ ” ایرانی ملا ں ، مردہ باد مردہ باد ۔ ” ایرانی محنت کشوں قدم بڑھاﺅ ، ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ ” اصلاح پسندی ، انتہاپسندی مردہ باد مردہ باد ۔ ” قومی جنگ نہ مذہبی جنگ ، طبقاتی جنگ طبقاتی جنگ ۔ ” انقلاب انقلاب ، سوشلسٹ انقلاب ۔ ریلی جناح روڈ سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گیا ۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جنرل سےکر ٹری کامریڈ نذر مےنگل نے کہا کہ ایران کے اندر الیکشن ہمیشہ سے ہی محض ایک ڈھونگ رہے ہیں ۔ جسمیں وحشی ملاں اپنے من پسند امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرتے ہیں۔ ایران کے اندر ملاﺅں نے پچھلے تیس سال سے جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ عوام کو کوئی سیا سی اور جمہوری حقوق حاصل نہیں ۔ سیاسی گفتگو پر پابندی ہے۔ ملاﺅں کے خلاف بات کر نے والوں کو پھانسی دی جا تی ہے۔ خواتین پر جبر اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ لےکن اس بار محنت کشوں نے ملاﺅ ں کے جبر کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ایرانی عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر امڈ آئے۔ پچھلے تیس سال سے عوام میں ان وحشی اور درندے ملاﺅں کے خلاف لاوا پک رہا تھا ۔ جو آج با لآخر پھٹ پڑا۔ آج ایرانی عوام تاریخ کے میدان میں اپنی تقدیروں کو بدلنے کے لئے اتر چکے ہیں ۔ ہم ایرانی محنت کشوں کی اس جدوجہد کو سر خ سلام پیش کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اصلاح پسند اور قدامت پسنددونوں کسی بھی طرح ایرانی عوام کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ دونوں سرمایہ دارانہ نظام کی نمائندگی کر تے ہیں ۔ آج سرمایہ داری عالمی طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایرانی محنت کشوں کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ قدامت پسند اور اصلاح پسند دونوں کو مسترد کر تے ہوئے اپنی تحریک کو سوشلسٹ خطوط پر منظم کریں ۔ کیونکہ صرف سوشلزم ہی وہ واحد نظام ہے جس میں انسان کو تمام سیاسی ، سماجی ، قومی ، معاشی اور معاشرتی آزادی میسر آسکتی ہے۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین ایرانی محنت کشوں کی اس جدوجہد میں ان کی ہر طرح سے حمایت کر تی ہے ۔ اس کے بعد ریلی کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
 
< Prev   Next >

The Struggle continues!