The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| ایچ بی ایف سی کی نجکاری نامنظورکراچی میں جلسہ،سٹیل ملز |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Tuesday, 03 November 2009 | |
|
چنگاری ڈاٹ کام،30.10.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ:عارف الدین ہاﺅس بلڈنگ
فنانس کارپوریشن حکومتی سیکٹر کا واحد ادارہ ہے جو گزشتہ ستاون سالوں میں
کبھی بھی خسارے کا شکار نہیں ہوا ۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ سازشی بیوروکریٹ اور
لالچی سرمایہ دار حکومت کو اس ادارے کی نجکاری کی طرف مائل کر رہے ہیں جس
سے ایک طرف تو ادارے کا مستقبل خطرے میں ہے تو دوسری طرف پاکستان بھر کے
غریب اور متوسط آمدنی والے افراد اپنا گھر بنانے سے محروم کیے جا رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی سی بی اے کے جنرل
سیکرٹری عارف الدین نے ہیڈ آفس میں ایک بھر پور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔ سی بی اے یونین کے چیئرمین ملک آصف حیات نے کہا کہ اس وقت ملک میں دس
لاکھ مکانات کی فوری ضرورت ہے جبکہ یہ طلب سالانہ ڈھائی لاکھ تک ہے جس کا
اظہار خود وزیرِ اعظم متعدد مواقع پر کر چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی دوغلی
پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت مکانات بنانے
کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف حکومتی تحویل میں موجود ایک مستحکم ادارے
کو بیچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن کو ہم محنت کش طبقے کی طاقت سے ناکام
بنا دیں گے۔جلسہ سے وائس چیئرمین آفتاب احمد چنا کے علاوہ آل پاکستان
پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں اسد علی جعفری،عرفان خان،محمد
سرور اور اطہر رضا زیدی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارے کی نجکاری کے فیصلے
کی شدید مذمت کی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اتحاد ٹاﺅن کراچی میں
جلسہءعام ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ: نذیر عالم،۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اتحاد ٹاﺅن میں ایک جلسہ ءعام سے خطا ب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم این
اے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ عوام کے ساتھ
مل کر اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے اور پارٹی کو
اپنے بنیادی پروگرام پر آنے پر مجبور کر دیں گے۔ اس موقع پر یو سی دو
اتحاد ٹاﺅن کے کونسلر دین محمد شاہ نے بھی اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ
ماضی کی حکومتوں نے بھی علاقہ کے لوگوں کے مسائل کو نظرا نداز کیے رکھا
اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیںگے۔ جلسہ میں پاکستان ٹرید
یونین ڈیفنس کیمپئین پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما نذیر عالم نے بھی عوام سے
خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ سرمایہ دارانہ نظام ہے جو
ساری دنیا میں بربادی کا ذمہ دار ہے۔ ہمارے حکمران سامراج کے اشاروں پر
ناچنے والی کٹھ پتلیاں بن چکے ہیں۔محنت کش طبقے کو تقسیم کرنے کے لیے
حکمران آئے روز جو نیا کھیل کھیل رہے ہیں،یہ حکمتِ عملی اب عوامی لاوے کا
راستہ نہیں روک سکتی۔ صرف سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ہی عوام کے مسائل حل کیے
جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنماﺅں عبدلودود،خوشی
محمد اور مبارک سندھو نے بھی حکومتی پالیسیوں پر غم وغصے کا اظہار
کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان سٹیل کے ملازمین کی حالتِ زار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ:
کامریڈ ریحان،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان سٹیل کی انتظامیہ نے عید کے
موقع پر ملازمین کے بونس اور تنخواہیں روک کر ان کی مشکلات اور تکالیف میں
بے پناہ اضافہ کر دیا تھا۔اور اگر اس کی وجہ ان سے دریافت کی جائے تو ان
کا متوقع جواب یہ ہو گا کہ ادارے کے پاس فنڈز کی کمی تھی حالانکہ چیئرمین
پاکستان سٹیل محمود شاہ نے جو کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بھانجے ہیں ،اپنی
بیگم کو پاکستان سٹیل سو بیڈ اسپتال میں مستقل ملازمت دلوا کر عید پر اپنی
آمدنی دوگنی ہی نہیں بلکہ سٹیل ملز بجٹ پر ہزاروں روپے کے بوجھ کا
خوامخواہ اضافہ کیا ۔اس کے علاوہ ادارے کی گاڑیوں کو اندرونِ سندھ تک عید
منانے کے لیے لے جایا گیا جس سے سٹیل ملز کو لاکھوں کے پیٹرول کا بوجھ
برداشت کرنا پڑا۔افسرانِ بالا کی عیاشیوں کے لیے فنڈز موجود ہیں تو محنت
کشوں کی ضرورتوں کے لیے کیوں نہیں۔سٹیل ملز ملازمین اس ظلم کے خلاف سراپا
احتجاج ہیں اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین ان سے مکمل تعاون کی
یقین دہانی کراتی ہے۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!