The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| یونی لیور کے ملازمین کا برطرفیوں کے خلاف احتجاج |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Monday, 14 December 2009 | |
|
رپورٹ: حیدر چغتائی09.12.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یونین لیور کے برطرف مزدوروں
کو فوری طور پربحال کیا جائے۔شاہد رفیق اور اسکا ٹولہ یونی لیور اور رحیم
یارخاں میں افراتفری پیدا کرکے فیکٹری بند کرانا چاہتے ہیں۔مزدوروں کی غیر
قانونی برطرفی کے بعد رشوت لے کرسفارشی لوگوں کو رات کی تاریکی میں بھرتی
کرنا قابل مذمت ہے۔مزدوروں کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا
اظہار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور برطرف کارکنان کی بحالی کی
تحریک ،، ایم آر ڈی ڈبلیو ،، کے زیر اہتمام یونی لیور رحیم یارخاںفیکٹری
گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور راہنماﺅں نے
کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہد رفیق جوکہ کلرک لیول کا شخص ہے اس کے ورک مینجر
بننے سے یونی لیور کا ماحول خراب ہوگیا ہے ،یہ کسی نادیدہ قوت کے اشارے پر
یونی لیور کو بند کرانا چاہتا ہے مگر مزدور یونی لیور کو نہ ہی بند ہونے
دیں گے اور نہ ہی مزدوروں کو بے روزگار ہونے دیں گے۔احتجاجی دھرنے سے
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی نائب صدر قمرالزماں خاں،کراچی
پریس کلب کے سیکریٹری اطلاعات عرفان اللہ خاں،پیپلز لیبر بیورو ڈویژن
بہاولپور کے جنرل سیکریٹری حیدرچغتائی،الصداقت ایمپلائیز یونین سی بی اے
یونائٹیڈ شوگرملز صادق آباد کے صدر چوھدری محمد اشرف،ایپکا رحیمیارخاں کے
جنرل سیکریٹری محبوب خاں مغل،یونائٹیڈ ایتھانول ایکشن کمیٹی کے صدر محمد
جہانزیب اور ایم آر ڈی ڈیلیو کے راہنماﺅں نے خطاب کیا۔قبل ازیں احتجاجی
مزدوروں کی ریلی نکالی گئی جس کا آغاز ریلوے چوک سے ہوا۔مظاہرین نے
احتجاجی بینر ز اٹھا رکھے تھے جن میں برطرف مزدوروں کی بحالی کے نعرے لکھے
ہوئے تھے۔مظاہرین نے ریلوے چوک سے یونی لیور کے گیٹ تک شدید نعرے بازی کی
اور یونی لیور انتظامیہ کی شدید مذمت کی گئی۔انڈر پاس چوک پر مظاہرین نے
ٹائرجلا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور
میڈیا کی ٹیمیں موجود رہیں۔احتجاجی دھرنے میں قائدین نے اپنے اگلے پروگرام
کا اعلان کیا جس کے مطابق کارکنوں کی بحالی تک مسلسل تحریک چلانے کا اعلان
کیا گیا۔بعد ازاں احتجاجی دھرنے کا پرامن طور پر خاتمے کا اعلان کیا گیا۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!