The PTUDC website has been revamped in order to allow us to update the site on a more regular basis. We hope you like the new design!
| بالشویک انقلاب کی عظیم انقلابی روایت کے وارث |
|
|
| Written by PTUDC | |
| Monday, 14 December 2009 | |
|
چنگاری ڈاٹ کام04.12.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ ۔ کامریڈ
حسن،۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام سات نومبر کو
کوئٹہ میں بالشویک انقلاب کی با نویںسالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلے میں
خورشید لےبر ہال کوئٹہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی
کامریڈ لال خان تھے ۔ پروگرام میں مزدوروں ، ٹریڈ یونین رہنماﺅں ،
نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔ سٹےج سیکر ٹری کے فرائض کامریڈ نذر مےنگل سر انجام دے
رہے تھے۔ بحث کا آغاز کر تے ہوئے کامریڈ حمید شیرازمل نے کہا کہ بالشویک
انقلاب محنت کشوں اور محکوم عوام کی تاریخ میں وہ پہلی سر کشی تھی جس میں
وہ نہ صرف فتح مند ہوئے بلکہ سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کے نظام کو
اکھاڑ کر اپنی مزدور ریاست کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا ۔ انقلاب کے بعد
ابھرنے والی منصوبہ بند معیشت کے بل بوتے پر آج کے پاکستان سے بھی زیادہ
پسماندہ روس چند دہائیوں میں دنیا کی دوسری بڑی معاشی اور صنعتی طاقت بن
گیا ۔ اس کے بعد کامریڈ خالق نے اپنے خیالات کا اظہا ر کیا ۔ آخر میں
کامریڈ لال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی صدی میں روس میں
تین انقلابات برپا ہوئے ۔ پہلا انقلاب انیس سو پانچ میں برپا ہوا ۔ جس میں
محنت کشوں اور کسانوں کی قیا دت پادری گاپون کر رہا تھا۔ اس بغاوت کو زار
شاہی نے کچل کر خون میں ڈبو دیا ۔ اس کے بعد دوسرا انقلاب فروری انیس سو
سترہ میں برپا ہوا ، جب محنت کشوں کی سر کشی کی وجہ سے روس سے بادشاہت کا
خاتمہ ہوا اور ایک عبوری حکومت قائم ہوئی ۔ جس میں زیادہ تر بورژوا
پارٹیاں شامل تھیں ۔ فروری انقلاب تک بالشویکوں کو محنت کشوں کے سوویتوں
کی اقلیت کی حمایت حاصل تھی ۔ لےکن لےنن اور ٹراٹسکی کی قیادت میں انہوں
نے آخر کار سوویتوں کی کانگریس میں واضح اکثریت حاصل کر کے اقتدار پر قبضہ
کر لیا ۔ اس انقلاب سے خوفزدہ ہوکر اکیس سامراجی ممالک نے نو زائیدہ مزدور
ریاست پر حملہ کر دیا ۔ بالشویکوں نے مزدور طبقے کی بین الاقوامیت کی
بنیاد پر سامراجی افواج کو شکست دی۔ انیس سو سترہ سے لے کر انیس سو
اکانویں تک کوئی بورژوا دانشور یا ادارہ یہ پےش گوئی نہیں کر سکا کہ سوویت
یونین ٹوٹ جائے گا ۔ اگر سوویت یونین کے ٹوٹنے کی پےش گوئی کسی نے کی تووہ
صرف مارکسسٹ تھے ۔ لےنن نے اور ٹراٹسکی نے انیس سو چھاتیس میں سوویت یونین
کے زوال کی پےش گوئی کی تھی۔ اس لئے سوویت یونین کے ٹوٹنے سے مارکسسٹوں کو
مایوسی نہیں ہوئی بلکہ ان کو اپنے نظریات کی سچائی پر پختہ یقین ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام بحران زدہ ہو کر انسانی سماج کو بر
بر یت کی طرف دھکیل رہا ہے۔ اس نظام کے اندر رہتے ہوئے کسی بھی قسم کی
ترقی کی گنجائش نہیں ہے۔ انسانی تہذیب اس نظام کی وجہ سے تباہی کے دہانے
پر کھڑی ہے۔ ملٹی نےشنل کمپنیاں اپنے منافع کی ہوس کے لئے دنیا کو تاراج
کر رہی ہے۔ اس لئے اس نظام کے خلاف لڑنا ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ کراچی،۔ رپورٹ:جنت حسین ۔ ۔۔ ۔ ۔ کراچی صدر میں
انقلابِ روس کی سالگرہ کے موقع پر ریگل چوک میں پی ٹی یو ڈی سی کی طرف سے
ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں محنت کشوں ، نوجوان طالبعلموں اور
زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا
نے امریکی سامراج کی مداخلت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور سوشلسٹ
انقلاب کے حق میں نعرے لگائے۔ ریگل چوک سے گزرنے والے عوام نے نعروں کا
انتہائی جوش وخروش سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بیروزگار نوجوان تحریک
کراچی کے آرگنائزر آر بی چانڈیو، پوسٹ آفس یونین کے رہنما ایم اے وارثی،
کے پی ٹی کے مزدور رہنما نذیر عالم بھی موجود تھے ۔ پاکستان ٹریڈ یونین
ڈیفنس کیمپئین کے مرکزی صدر کامریڈ ریاض بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے آج کے عہد
میں سوشلسٹ انقلاب کی اہمیت پر زور دیا ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ حیدر آباد ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ:راہول ،۔ ۔۔ ۔ حیدرآباد میں
بھی روس میں برپاہونے والے بالشویک انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مارکسی
رجحان سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں ، نوجوانو ں اور مزدور رہنما و¿ں نے
اس عظیم انقلاب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ریلی نکالی،جس میں
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن اور بیروزگار نوجوان تحریک کے کامریڈ ز
بینر ، پلے کارڈز ، سرُخ جھنڈوں اور لینن ، ٹراٹسکی ، مارکس اور اینگلز کی
تصوریروں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے ، اس موقع پر
انقلاب انقلاب سوشلسٹ انقلاب کے نعرے لگائے گئے ۔ معروف مزدور رہنما
کامریڈ جام ساقی ، طبقاتی جدوجہد سندھی ایڈیشن کے ایڈیٹر ڈاکٹر ہریش کمار،
پی ٹی یو ڈی سی حیدرآباد ضلع کے صدر کامریڈ پیر محمد سندھی ،، صوبائی نائب
صدر جے پرکاش، ضلعی سیکرٹری جنرل ایسر داس ،ضلعی نائب صدر نسیم الدین ،
وائے ایف آئی ایس کی کملااور بیروزگار نوجوان تحریک کے صوبائی
سیکرٹری جنرل حنیف امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالشویک انقلاب انسانی
تاریخ کا سب سے بڑا اور عظیم واقع ہے اور اگر ہمیں آج اس ملک میں بھی ایک
معاشی طور پر آزاد زندگی چاہیے تو ہمیں اس وقت اس سماج کے محنت کش طبقے پر
ہونے والے استحصال کے لیے لڑنا ہوگا اور روس کی طرح اس ملک میں بھی ایک
سوشلسٹ انقلاب برپا کرنا ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ دادو ،۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ۔ کامریڈضیاء۔ ۔ ۔ دادو میں بالشویک انقلاب
کی سالگرہ منائی گئی جس میں پچاس کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کو
چیئر کامریڈصدام خاصخیلی نے کیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خالد جمالی،
اکرم مسرانی،کامریڈ ضیااور کامریڈ امین نے تفصیل سے بالشویک انقلاب کے
سماج پر اثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سرمایہ دارانہ نظام کے تحت سات
فیصد ترقی رہی وہاں سوویت یونین میں مسخ شدہ سوشلسٹ معیشت میں بھی ترقی
ستائیس فیصد رہی۔ ہمارے نصاب میں انقلاب کی تاریخ نہیں پڑھائی جاتی۔ انسان
دس ہزار سال ا ستحصال کے مختلف اشکال میں رہا ، پہلی مرتبہ انسان نے
استحصال کی ہر شکل کوبالشویک انقلاب کے ذریعے مسترد کیا اور اب ہمیں بھی
وہی کرنا ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ لاڑکانہ
،۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ رپورٹ۔ کامریڈامجد لاکھیر ،۔ ۔ ۔ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ
میں بالشویک انقلاب کی سالگرہ منائی گئی جس میںکالج کے ڈاکٹرز اور طلبہ نے
شرکت کی۔ پروگرام کو چیئر کامریڈ نجیب اللہ نے کیا ۔ پروگرام کوخطاب کرتے
ہوئے کامریڈ اعجاز بگھیو ،شیر محمد راہوجو ،کامریڈ کفایت اللہ، کامریڈ
امجد لاکھیر اور ڈاکٹر گوہر کشمیری نے بالشویک انقلاب پر تفصیل سے بات
رکھی اور اس کے بعد تنظیم کو معیاری اور مقداری بنیادوں پر بڑھانے کے لیے
سیاسی تناظر اور کیڈر بلڈنگ کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بھان سیدآباد ،۔ ۔ ۔ ۔۔ رپورٹ۔ کامریڈعلی شیر
بروہی ،۔ ۔ ۔ ۔ بھان سید آباد میں بالشویک انقلاب کی سالگرہ منائی گئی جس
میں چالیس کے قریب سیاسی و سماجی جماعتوںکے کارکنوں نے شرکت کی۔ پروگرام
کو چیئر کامریڈشاہ محمد پنہور نے کیا۔ شرکاءکو کامریڈانور پنہور، کامریڈ
خالد جمالی اور کامرید اعجاز بگھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان صدیوں
سے طبقاتی سماج کے جبر تلے زندگی گذار رہا تھا، بالشوزم نے تاریخ میں پہلی
مرتبہ دنیا کو یہ بتا یا کہ استحصال سے پاک نظام کا قیام بھی ممکن ہے۔ یہ
بالشویکوں کی انقلابی جرات اور مسلسل ،صبرآزما اور طویل جدوجہد تھی جو
آخرکار سوشلسٹ انقلاب سے فتح مند ہوئی ۔ تقریب کے اختتام پرسوشلسٹ انقلاب
کے نعروں کی گونج میں کیک کاٹا گیا۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
۔ ۔ ۔ جوہی ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ: کامریڈ گل شیر پنہور ،۔ ۔ ۔ ۔ آٹھ نومبر کو
جوہی میں روسی بالشویک انقلاب انیس سو سترہ کی سالگرہ منائی گئی جس میں
ساٹھ کے قریب سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنوںبشمول نوجوانوں نے شرکت کی۔
پروگرام کو چیئر کامریڈ جاوید رانجہانی ، صدارت کامریڈ انور پنہور، اعزازی
مہمان کامریڈ سائین بخش رند اور شریف جمالی صدر پی پی تحصیل جوہی، جبکہ
مہمان خاص کامریڈ خالدجمالی صدر بیروزگار نوجوان تحریک ضلع دادو
تھے۔شرکاءسے کامریڈ سلطان ببر، بی این ٹی کے تحصیل صدرالہ ورایوسومرو ،
حمید سومرو، خالد جمالی اورانور پنہورنے خطاب کیاجبکہ سماجی رہنما غلام
نبی رستمانی نے ا نقلاب کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کو خراج
تحسین پیش کیا۔اس کے بعد کامریڈ نقاد تھیم نے انقلابی نظم سنائی۔مقررین نے
بالشویک انقلاب کے بعد اسٹالن اور اس کی بیوروکریسی کے ردِ انقلابی کردار
پر تفصیل سے بات رکھی ۔ پروگرام سے وفا برہمانی اور زاہد میمن نے بھی خطاب
کیا۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ خیر پور ناتھن شاہ ،۔ ۔ ۔۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ: کامریڈنظام ،۔ ۔ ۔ ۔ کے این شاہ میں بالشویک انقلاب کی
سالگرہ منائی گئی جس میں سیاسی اورسماجی جماعتوںکے رہنما اور کارکنوں نے
شرکت کی۔ پروگرام کو چیئر کامریڈآفتاب چانڈیو نے کیا۔ شرکاءسے خطاب کرتے
ہوئے کامریڈ ماجد بگھیو ،شاہد منائجو،حفیظ سومرو،شبیر لغاری نے بالشویک
انقلاب کے تاریخی پس منظر، سوویت یونین اور آج کے حالات پر تفصیل سے بات
رکھی۔ اورکامریڈ اعجاز بگھیو نے پروگرام کا سم اپ کیا، انٹرنیشنل گایا اور
سوشلسٹ کے نعروں کی گونج میں کیک کاٹا گیا۔پروگرام میں اکثریت یوتھ فار
انٹرنیشنل سوشلزم، بیروزگار نوجوان تحریک بی این ٹی کے نوجوانوں کی تھی،
اور بالشویک پارٹی جیسی پارٹی بنانے کا عزم کیاگیا۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ غلاب لغاری ،۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ : کامریڈ لال بخش
لغاری ،۔ ۔ ۔ ۔ انیس سو سترہ کے عظیم بالشویک انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر
سات نومبر کی شام کو پریس کلب غلاب لغاری میں ایک شاندار لیکچر منعقد کیا
گیا جس میں شہر کے نوجوانوں ،محنت کشوں اور سیاسی و سماجی رہنماو¿ں نے
شرکت کی اور ٹنڈو غلام علی کے پی ٹی یو ڈی سی اور بی این ٹی کے کامریڈز نے
بھی شرکت کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کامریڈ ایاز لغاری نے انجام دیئے۔
بی این ٹی کے آرگنائزر کامریڈ کریم لغاری نے بالشویک انقلاب پر تفصیلی بات
کرتے ہوئے کہا کہ انی سو سترہ کا انقلاب تاریخ کا ایک عظیم انقلاب ہے اور
آج بھی صرف سوشلسٹ انقلاب ہی دنیا کے تمام ممالک کا حتمی مقدر ہے جس کی
تیاری بی این ٹی ، پی ٹی یو ڈی سی اور آئی ایم ٹی کے کامریڈ ز کر رہے
ہیں،پاکستان ٹیلی کام یونیٹی حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری اور پی ٹی یو ڈی سی
کے عہدیدار عتیق لغاری اورکامریڈ لطیف لغاری نے کہا کہ سرمایہ دار انہ
نظام کا بحران آج مارکسزم کی حقیقت کو اور بھی مضبوط کررہا ہے اور صر ف
آئی ایم ٹی ہی دنیا کے تما م بحرانات کا خاتمہ کرکے ایک حقیقی سوشلسٹ
انقلاب برپا کرسکتی ہے ۔ اسکے بعد کامریڈ ستار نے نظم سنائی ۔ اس کے بعد
بی این ٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری راشد لغاری نے کہا کہ پاکستان کو بھی
ایک بالشویک انقلاب کا موقعہ ملا تھا مگر قیادت کے فقدان کی وجہ سے وہ
انقلاب مکمل نہ ہوسکا مگر اب اس ملک کے محنت کش اور نوجوان ایک اور انقلاب
برپا کریں گے۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ میرپوربٹھورو
،۔ ۔ ۔ رپورٹ : جبار زﺅر ،۔ ۔ ۔ ۔ میرپوربٹھورو میں پاکستان ٹریڈ یونین
کمپئن اور بٹھورو مزدور یونین کی جانب سے بالشویک انقلاب کی سالگرہ منائی
گئی جس میں کریانہ شاپ اور فلور ملز پر کام کر نے والے مزدوروں کے علاوہ
سیاسی سماجی لوگوں، صحافیوں اور طلباکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کی
شروعات سالگرہ کے کیک کاٹنے سے کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامریڈ
ھریش کمار، کامریڈ جبار زﺅر عزیز،غنی ، سکندر زﺅر، انور عقیلی ،بٹھورو
مزدور یونین کے صدر قادر زﺅر نے کہا کہ ہم آج اس و قت اکتوبر انقلاب کی
سالگرہ منا رہے ہیں جب سرمایہ دارا نہ نظام بحران کا شکار ہے اور اب یہ
نظام دنیا میں بھوک، بےروزگاری، غربت اور بیماری کے سوا کچھ نہیں دے رہا
اس وقت پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ادارے بیچ بیچ کر محنت کشوں کا
معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ ان سب مسئلوں کا حل صرف سوشلسٹ انقلاب ہے۔ آخر
میں بٹھورو مزدوریونین کی طرف سے مختلف دکانوں اور فلور ملز پر کام کرنے
والے مزدوروں کی تنخواہ حکومتی اعلان کے مطابق کم سے کم دو سو روپیہ
روزانہ کرنے کی قرار دادمنظورکی گئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ میر پور خاص ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ رپورٹ :کامریڈ رمیش ،۔ ۔ ۔ میرپور خاص
میں اس عظیم انقلاب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ریلی نکالی گئی جس
میں کامریڈ رمیش، کامریڈ پرشوتم ، کامریڈ خالد ، کامریڈ ہردل کمار ، جاوید
بلوچ، کامریڈ غلام حُسین چانڈیو ، آنند ، بھورو نے شرکت کی ۔ مظاہرین سے
خطاب کرتے ہوئے کامریڈ ز نے کہا کہ آج پوری دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام
اپنی آخری ہچکیاں لے رہا ہے جیسا کہ آج سے بانویں سال پہلے روس میں ہوا
تھا آج ایک بار پھر ہوسکتا ہے کیونکہ حالات اُسی طرف جارہے ہیں اور ہمیں
پورا یقین ہے کہ ایک مارکسی قوت کے طور پر ہم اُس آنے والی تحریک کی قیادت
کریں گے اور ایک سوشلسٹ فیڈریشن کا قیام پوری دنیا میں عمل میں لائیںگے۔ ۔
۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ خیر پور میرس ،۔ ۔ ۔۔ ۔
رپورٹ:فراز ،۔ ۔ ۔ ۔۔ یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے دفتر میں انقلابِ روس کی
سالگرہ منائی گئی جس میں مزدوروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب سے کامریڈ
انور پنہور، پی ٹی یو ڈی سی سندھ کے نائب صدر شہباز پھلپوٹو،کامریڈ سعید
اور وائے ایف آئی ایس کے ضلعی صدر کامریڈ فراز نے خطاب کیا۔پروگرام میں
سچل ٹیلرا ایسوسی ایشن کے ایاز شیخ،عبداللہ کورائی اور دوسری مزدور
تنظیموں کے رہنماﺅں امجد لاشاری،شاہنواز ڈھوٹ اورعارب کوسو نے شرکت کی۔ ۔
۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٹھری میر واہ ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ رپورٹ:شرجیل ،۔ ۔ ۔ کامریڈ شرجیل کی صدارت میں ٹھری میر واہ میں سالگرہ
کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کامریڈ انور پنہور تھے۔مقررین میں سارنگ
خان، زاہد منگی، منصور بلوچ، بابر جوگی، غفار شر، اسلم دستی، شرجیل اور
علی نواز شر شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ آج پاکستان میں بھی ایک بالشویک
طرز کے انقلاب کی ضرورت ہے اور اس انقلاب کے لیے حالات پک کر تیار ہوچکے
ہیں۔ صرف ایک انقلابی پارٹی کی ضرورت ہے جسے ہم ملک کے ہر کونے میں
کامیابی سے تیار کر رہے ہیں۔ جس دن یہ پارٹی تیار ہو گئی اس دن انقلاب کو
دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ رحیم یارخان ،۔ ۔ ۔ ۔۔ رپورٹ:حیدر چغتائی ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بالشویک انقلاب
کی سالگرہ کی تقریب سات نومبر کو دن ایک بجے علامہ اقبال لائبریری ہال
رحیم یارخان میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین وائے ایف آئی ایس ، بی
این ٹی ، موومنٹ فار ڈسمسڈ ورکرز ایم آر ڈی وائے یونی لیور رحیم یارخان کے
زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب میں تین سو پچاس سے زائد نوجوان ،طلباءاور
مزدورشریک ہوئے۔ اس موقع پر طبقاتی جدوجہد کا بک سٹال بھی لگایا گیا۔
تقریب کی صدارت پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی نائب صدر رانا قمر زماں نے کی
جبکہ مہمان خصوصی یونی لیور لیبر ایکشن کمیٹی کے صدر عظیم مہاندرہ تھے۔
حیدر چغتائی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ کامریڈ محمود الحسن
نے انقلابی نظم سنا کر تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کامریڈ کجل، پی ٹی
یو ڈی سی کے آرگنائزر عباس تاج ، بیر بل رام چوہان ، عوامی پارٹی پاکستان
کے کنوینئر پیر جی اشرف ، سماج سدھار پارٹی کی چیئر پرسن رخسانہ پیائ، مٹن
پنارہ موومنٹ کے اکبر ملک ، پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد دین
ورند ، وائے ایف آئی ایس خواجہ فرید کالج کے آرگنائزر بلال جام، بی این ٹی
کے آرگنائزر مسعود افضل کاشی، پروفیسر رضوان، ایپکا کے ضلعی جنرل سیکرٹری
محبوب مغل، سرائیکی نیشنل پارٹی کے سربراہ بزرگ رہنما عبدالمجید کانجو اور
موومنٹ فار ڈسمس ورکرز ایم آر ڈی ڈبلیو یونی لیور رحیم یارخان کے صدر ساجد
خان نے خطاب کیا۔ مقر رین نے سرمایہ داری کے حالیہ بحران پر اپنے اپنے
انداز میں بات رکھی اور سوشلزم کے حق میں دلائل دیئے۔ پی پی پی کے ضلعی
صدر جاوید اکبر ڈھلوں ایم پی اے نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام اور مارکیٹ
اکانومی ناکام ہو چکی ہے۔ سرمایہ دار چینی، آٹا اور دیگر ضروری اشیاءمنافع
کی ہوس کے لئے سٹاک کر لیتے ہےں اور مصنوعی بحران پیدا کر دیتے ہےں۔آج
بحران سے نکلنے کے لئے منصوبہ بند معیشت ضروری ہے۔ کامریڈ قمر الزمان نے
اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج پیداواری قوتیں اتنی ترقی یافتہ ہیں کہ
تمام ضرورتیں پوری کی جا سکتی ہیں۔ دنیا سے بھوک، غربت، بیماری اور جہالت
کا خاتمہ ہو سکتا ہے مگر یہ سب کچھ سوشلسٹ انقلاب کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے۔
تقریب مےں ایپکا کے ضلعی صدر رانا احسان الحق، لیبر کالونی ویلفیئر
سوسائٹی کے صدر نعیم مہاندرہ، انجم مزارعین رابرٹ فارم کے صدر چوہدری
عبدالرشید، ایس این پی کے رہنما سردار اسماعیل ڈاہر ایڈووکےٹ ،بزم فرید کے
خلیل بخاری، پی پی پی شہید بھٹو گروپ کے ضلعی صدر جام اعظم انیس ،بزم فرید
کے رہنما مظہر سعید گوپانگ، سرائیکستان یوتھ ونگ کے رہنما جام اصغر ، جام
افتخار، لیاقت خان گورگیج، خلیل چانڈیہ، وائے ایس ایف کے آرگنائزرز رئیس
طارق، عمیر بھٹی ، پی ٹی یو ڈی سی کے آرگنائزر شاہد اللہ، پی وائے اوکے
ڈویژنل صدر میاں فیصل، پی ایس ایف کے ضلعی صدر اکرام بھٹی، پی پی پی شعبہ
خواتین کی رہنما کامریڈ نسرین، ایم آر ڈی ڈبلیو یونی لیور کے سجاد شاہ،
عبدالرزاق، خالد، اور اشتیاق، لیبر ایکشن کمیٹی یونی لیور کے جہانزیب خان،
خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران شہباز نیئر، رشیددوستم نے انقلابی
نظمیں سنائیں۔ آخر میں کامریڈ محمود الحسن اور دیگر ساتھیوں نے ترانہ
گایا۔ تقریب کے بعد یونی لیور رحیم یارخان کے برطرف مزدوروں کی بحالی کی
حمایت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی علامہ اقبال لائبریری سے
شرو ع ہوئی اور یونی لیور گیٹ کے سامنے جلسہ کی صورت میں بدل گئی اس موقع
پر کامریڈ قمر الزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونی لیور کے مزدوروں کی
برطرفی کی ہم شدید مذمت کرتے ہےں اور بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ملتان ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ :ماہ بلوص
،۔ ۔ ۔ ۔ ملتان مےں بھی اس سلسلے مےں پاکستان ٹرےڈ ےونےن ڈےفنس
کمپےن،بےروزگار نوجوان تحرےک اور طبقاتی جدوجہد کے زےراہتمام انقلاب کی
سالگرہ کی تقرےب شےلان گےسٹ ہاﺅس مےں منعقدہوئی جس مےں مختلف اداروں سے
محنت کشوں اور نوجوانوں نے بھرپوراندازمےں شرکت کی۔کامرےڈانعم تقرےب کی
سٹےج سےکرٹری تھےں جبکہ کامرےڈ الےاس خان نے صدارت کی۔تقرےب سے خطاب کرتے
ہوئے بی این ٹی آرگنائزرکامرےڈ ندےم پاشا،پی ایس ایف کے کامرےڈ عاصم خان،
کامرےڈ اسلم انصاری ، کامرےڈ راول ، پاکستان رےلوے سے کامرےڈ طاہر جاوےد،
پی ٹی سی اےل سے جام زوار، کامرےڈ جام سجاداور دیگر مقررین نے خطاب کرتے
ہوئے ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہموجودہ حکومت بری
طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مقررین نے ان مشکل حالات میں مختلف اداروں کے محنت
کشوں کو تحریک جاری رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر مےں کامرےڈ الےاس
خان نے اپنی رواےتی تقرےر سے شرکاءکو گرما دیا۔ انہوں نے بتاےا کہ بالشوےک
انقلاب کے بعد روس مےں صورتحال بالکل بدل کے رہ گئی۔ کوئی انسان بھوکا
نہےں سوتا تھا۔ بےروزگاری کو جرم قراردےاگےا۔ پاکستان کے موجودہ بحران کا
واحد حل بھی اسی طرح کا انقلاب ہے جس کے لیے ہم لڑ رہے ہیں۔ تقرےب سے
پاورلومزورکرزکے رہنمااکرم انصاری، پاکستان رےلوے خانےوال کے مزدوررہنما
غلام نبی اعوان نے بھی خطاب کےا ۔ آخر مےں مزدوروں کا عالمی ترانہ
انٹرنےشنل گاکر تقرےب کا اختتام کےاگےا۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔
۔ ۔۔ ۔ ۔ کوٹ ادو ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ : کامریڈ ندیم گاڈی ،۔ ۔ ۔ پریس کلب
کوٹ ادو میں عالمی مارکسی رحجان ، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور بے
روزگار نوجوان تحریک کے زیر اہتمام ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا
موضوع \"بالشویک انقلاب کے اسباق اور موجودہ تناظر میں ہماری ذمہ
داریاں\"تھا۔ سٹیج سیکرٹری کامریڈ شہر یار نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز
کرتے ہوئے حاضرین کو پروگرام کے مقاصد سے آگاہ کیا اور کامریڈ ندیم گاڈی
نے موضوع پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح منظم انداز میں نظریاتی
بنیادوں پر لینن اور ٹراٹسکی کی قیادت میں تاریخ کا وہ عظیم الشان واقعہ
رونما ہوا جسے کرہ ارض میں بالشویک انقلاب کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ پیپلز
سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات ذیشان گل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے
کہا کہ آج نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ اس
استحصالی نظام کا خاتمہ کرنے کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔ پی ایس ایف کے جنرل
سیکرٹری کامریڈ فاران نے کہا کہ طلبا ، مزدور اور کسان مل کر انقلاب برپا
کر سکتے ہیں۔نائب ناظم عبدلرحمان گرمانی ایڈوکیٹ نے نوجوانوں کی کثیر
تعداد کو دیکھ کر کہا کہ انقلاب کےلئے اس پسماندہ علاقے میں اتنے نوجوان
اور طلباءکی سرگرم شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ اب انقلاب اس دھرتی کا مقدر
بنے گا۔ کامریڈ نذیر عمر ایڈوکیٹ نے کہا کہ انیس سو سترہ میں ہونے والے
عظیم انقلاب کی کامیابی کا سہرہ کامریڈ لینن اور کامریڈ ٹراٹسکی کی انتھک
محنت اور نظریہ مسلسل انقلاب پر غیر متزلزل یقین کو جاتا ہے۔ سٹالنزم کے
جرائم کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا ۔ آخر میں کامریڈ علی اکبر نے تمام
بحث کو سمیٹا اور جدوجہد کو تیز کرنے پر زور دیا۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لاہور ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ:کامریڈ سمیرا ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کسان
ہال صفاں والا چوک لاہور میں آٹھ نومبر کو پی ٹی یو ڈی سی کے زیرِ اہتمام
بالشویک ڈے منایا گیاجس میں محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ کامریڈ
زوہیب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نبھائے جبکہ مہمانِ خصوصی معروف گلوکار
جواد احمد تھے۔ تقریب سے نامور صحافی قاضی سعید،معروف دانشور اور صحافی
جمشید امام،پاکستان ریلوے لائن سٹاف یونین کے صدر منیر چٹھہ اور
دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں انقلابی حالات کی نشاندہی کی اور
ایک مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔ آخر میں جواد احمد نے انقلاب کے
لیے زیادہ سے زیدہ نوجوانوں کے نظریات سے مسلح کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میانی(سرگودھا)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ رپورٹ:ندیم نواز ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میانی میں پی ٹی یو ڈی سی کے دفتر میں
انقلاب روس کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میانی کے علاوہ
بھیرہ،بھلوال،کھیوڑہ سے بھی انقلابی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب سے ندیم
نواز،عبدالمالک،حامد،مدثر،فیصل اور نصیر نے خطاب کیا اور اس جدوجہد کی
کامیابی تک ان تھک محنت کرنے کا عزم کیا۔اس موقع پر کاشف نے انقلابی نظم
سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ گوجرانوالہ ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ: ڈاکٹر عمر نصیر ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انقلابی
کونسل اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ میں بھی بالشویک
انقلاب کی سالگرہ منائی گئی۔ڈاکٹر صولت ناگی تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ
بزرگ رہنماسید قربان رضاصدر تھے۔اجلاس سے افضال انقلابی،اسرائیل
ایڈووکیٹ،سعید اعوان،صفدر عاصم بھٹی،محسن رفیق،مشتاق کشفی،ڈاکٹر
ظفراللہ،محمد نصیر،مشتاق بادل نے خطاب کیا۔سوال وجواب کی نشست میں ڈاکٹر
حلیم ساجد،مسعود چوہدری،فیض ڈار،فضل محمد،ڈاکٹر فوزیہ،شہناز اختراور نادیہ
نور نے حصہ لیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ راولپنڈی،۔
۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ:چنگیز ،۔ ۔ ۔ ۔ پانچ نومبر ، شام تین بجے راولپنڈی
پریس کلب میں دنیا کے سب سے بڑے انقلاب، بالشویک انقلاب کی سالگرہ منا©ئی
گئی۔ اِس پروگرام میں کامریڈ لال خان نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں
مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِخوراک و زراعت نذر گوندل اور سی ڈی اے مزدور
یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یٰسین تھے۔ اِس کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری
پیپلز لائرز فورم کامریڈ الیاس خان،ڈویژنل سیکرٹری جنرل پی ایل ایف کامریڈ
عابد نذیر،سیکرٹری جنرل واسا ورکرز فیڈریشن اِفتخار خان، پاکستان ورکرز
فیڈریشن سے ظہور اعوان، ورکرز فیڈریشن سے محمد اکرم بندہ، اور زونل چیئر
مین واپڈا فتح خان نے شرکت کی۔ ہال میں موجود کامریڈز کی تعداد لگ بھگ دو
سو پچاس تھی۔ کامریڈ ظفر نے چیئر کے فرائض سرانجام دیے ۔ انہوںنے بالشویک
انقلاب کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی اور کامریڈ پرویز ملک کو خطاب کی دعوت
دی۔ کامریڈ پرویز ملک نے انقلابِ روس کے روحِ رواں لینن اور ٹراٹسکی کی
انقلابی کاوشوں کو سراہا ۔ اِس کے بعد نذر گوندل صاحب نے خطاب کیا۔ اُنہوں
نے کہا کہ وہ اِس قسم کے پروگرام کاحصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیںاور وہ
آئیندہ بھی اِس قسم کی تقاریب کاحصہ بنیں گے۔ سرمایہ دارانہ نظام سے پھیلی
معاشی نا ہمواریوںنے سوشلسٹ اِنقلاب کا راستہ کھول دیا ہے۔ اُنہوں نے ہال
میں بیٹھے نوجوانوں اور اِنقلابی جذبے سے سرشار کامریڈوں کی کاوشوں کو
سراہتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اِس انقلاب کو برپا ہوتا
دیکھیں گے۔اِس کے بعد کامریڈ عابد نذیر نے خطاب کیا۔ کامریڈ نے بالشویک
اِنقلاب کے مطلب اور اُس وقت کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔اِس کے بعدظہور
اِعوان صاحب نے خطاب کیا اُنہوں نے سٹیل مِل اور پی ٹی سی ایل کی نجکاری
پرمیڈیا کے گھناﺅنے کردار پر بھی روشنی ڈا لی ۔اِس کے بعد ہولی فیملی
ہسپتال سے ایک نرس میڈم ثمینہ تبسم نے سرمایہ دارانہ سماج میں عوام کی
دردناکیوں پر لکھی گئی ایک نظم پڑھی۔ اِس کے بعدکامریڈ ارمان نے کہا کہ
کوئی بھی دن صرف ایک تہوار کے طور پر نہیںمناےا جاتا بلکہ اُس کو منانے کا
مقصد اُس کے پیغام کو آگے لے کر بڑھنا ہوتا ہے۔اِس کے بعد کامریڈاعجاز خان
نے کہا کہ باسٹھ دنوں کی ایک عظیم ہڑتال کا سہرا پی ٹی سی ایل کے مزدوروں
کے سرہے۔اُنہوں نے مزدوروں کی طاقت کو باور کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایک
ایسا نظام قائم ہوگا جس میں کسی مزدور کا اِستحصال نہیں ہو گا۔اِس کے
بعدکامریڈ اِلیاس خان نے بالشویک اِنقلاب اور لینن اور ٹراٹسکی کی قیادت
کو سراہا۔ اُنہوں نے اپنی پُرجوش تقریر میں کہا کہ سوویت یونین کا ٹوٹنا
سوشلزم کی نہیں بلکہ سٹالنزم کی ناکامی تھی۔اِس کے بعد چوہدری یٰسین صاحب
نے خاص طور پر ٹریڈیونین کے روایتی کردار کے بارے میں کہا کہ یونین لیڈران
،مزدوروں کی مرضی اور نظریات کے بغیر ہی حکمرانوں کا ہتھیار بن کر رہ گئے
اور اُنہوں نے مزدوروں کی طاقت کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے۔اِس کے بعد
کامرےڈ لال خان نے بالشوےک اِنقلاب اور لینن اور ٹراٹسکی کے کام کی وضاحت
کی اور کہا کہ آٹھاسٹھ، انہتر کا ادھورا اِنقلاب ہم پر لینن اور ٹراٹسکی
کا قرض ہے اور یہ قرض ہم ایک سوشلسٹ سماج کی بنیاد رکھ کر اُتاریں گے۔ اِس
کے بعد تقریب کا اختتام سوشلسٹ اِنٹرنیشنل گا کر کیا گےا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ راولاکوٹ ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ :کامریڈ بلال
امین ،۔ ۔ ۔ سات نومبر بالشویک ڈے کے موقع پر راولاکوٹ پریس کلب میں
بالشویک انقلاب کی سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سو سے زائد کامریڈوں
نے شرکت کی۔ پروگرام کا عنوان \" بالشویک انقلاب اور آج کا عہد \" تھا۔
ایجنڈے پر کامریڈ راشد خالد نے لیڈ آف دی جبکہ چئیر کامریڈ بشارت علی کر
رہے تھے۔ کامریڈ نے کہا کہ بالشویک انقلاب انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور
منفرد انقلاب تھا جس نے سرمائے کے تسلط اور منڈی کے قوانین کا خاتمہ کرتے
ہوئے ذرائع پیداوار کو مزدوروں کے جمہوری کنٹرول میں دیا۔ تاریخ میں پہلی
دفعہ اقتدار اقلیتی طبقے کی بجائے سماج کی وسیع اکثریت اور پنچائیتوں تک
پہنچا تھا اور اس انقلاب کو محنت کشوں کی تحریک کی صورت میں پایہ تکمیل تک
پہنچانے والے کامریڈ لینن اور کامریڈ ٹراٹسکی تھے۔انہوںنے انقلاب کے بعد
انقلاب کو درپیش خطرات اور مشکلات پر بحث کی اور بتایا کہ کس طرح انقلاب
کے بعد اکیس ممالک کے سامراجی حملہ اور سماجی اور معاشی پسماندگی نے روسی
سماج میں قلت اور مانگ کو پیدا کیا اور اس قلت اور مانگ اور انقلاب کی
ثقافتی پسماندگی اور سماجی بیگانگی نے افسر شاہی کو جنم دیا اور اسے پروان
چڑھایا اور ایسے میں سٹالن کے کردار نے اس کو مزید مضبوط کیا۔ لیڈ آف کے
بعد مختلف سوالات کی روشنی میں کامریڈ شعیب شام، کامریڈ امجد شاہسوار،
کامریڈ بلال امین، کامریڈ تصور موسوی، کامریڈ نعیم افضل اور کامریڈ آصف
رشید نے کنٹری بیوشنز کیے اور موجودہ عہد میں انقلابی پارٹی کی تعمیر اور
سوشلسٹ انقلاب کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ کنٹری بیوشنز کے بعد کامریڈ راشد
خالد نے سم اپ کیا۔ ۔ ۔۔ پروگرام کا اختتام انٹر نیشنل گا کر کیا گیا۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ مالاکنڈ ،۔ ۔ ۔ ۔۔
رپورٹ:غفران ،۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پریس کلب بٹخیلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں ستر سے زائد محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔کامریڈ اختر علی
ایڈووکیٹ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ مقررین میں کامریڈ
غفران احد، کامریڈ شکیل خان اور کامریڈ آدم پال شامل تھے جنہوں نے
پشتونخواہ میں سامراجی اور ریاستی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل
حالات میں کامریڈز کی انقلابی جدوجہد کو سراہا اور اسے مزید تیز کرنے کی
ضرورت پر زور دیا۔
|
| < Prev | Next > |
|---|
The Struggle continues!