|
بجلی,گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف پی ٹی یو ڈی سی |
|
|
|
Written by PTUDC
|
|
Thursday, 14 January 2010 |
|
صادق آباد(چنگاری ڈاٹ کام )،14.01.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین کی طرف سے بجلی اور گیس کی لود شیڈنگ اور ان سروسز کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافوںکے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔تیرہ جنوری بروز بدہ اس ریلی کا آغاز بھٹو شہید چوک صادق آباد سے کیا گیا۔اس احتجاجی ریلی میں صادق آباد کی تمام مزدور تنظیموں کے سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئین کے مرکزی وائس چئیر مین قمرالزماں خاں نے کہا کہ بجلی اور گیس کا بحران سرمایہ داری نظام کے ناکام ہونے کی ایک جھلک ہے۔بجلی بنانے کی زائد صلاحیت کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا مطلب ہے کہ اب پاکستان کا حکمران طبقہ نااہلیت کی معراج پر پہنچ گیا ہے۔اگر یہ نظام نہ بدلا گیا تو لوگوں کی آکسیجن لینے کی سہولت پر بھی عالمی مالیاتی ادارے قابض ہو کر ٹیکس لگا دیں گے۔ریلی میں یونائٹیڈ ایتھانول فیکٹری،انقلابی رکشہ یونین۔پنٹرز یونین۔عوامی کالونی ایکشن کمیٹی۔الصداقت ایمپلائیز یونین یونائیٹڈ شوگرملز،لیبر یونین فوجی فرٹیلائیزر کمپنی ماچھی گوٹھ،،انقلابی سینٹری ورکرز لیبر یونین تحصیل کونسل کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں لالٹینن ،بجلی کے بلب ، سوکھی ہوئی روٹیاںاور احتجاجی نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔بینر ز پر نجی بجلی بنانے والی کمپنیوں کو قومی تحویل میں لیکر ایک روپے یونٹ بجلی کے فلیٹ ریٹ کرنے۔آئی ۔ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کی مذمت ۔سرمایہ داری مردہ باد،اور گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ نہ منظور کے نعرے درج تھے۔ریلی ریلوے روڈ،ریل بازار ۔مین بازار ،فیصل بازار،علامہ اقبال روڈ سے نعرہ بازی کرتے گزری۔احتجاجی ریلی کے شرکاء”سرمائے کے نظام کو جانا ہوگا....سوشلزم لانا ہوگا۔”سامراج مردہ باد“۔”سرخ سویرا....آوے ای آوے“۔”نجی بجلی کمپنیاں ....مردہ باد“ ۔”لوڈ شیڈنگ ....ختم کرو“۔”بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ....واپس لو “کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی بعد ازاں بھٹو شہید چوک پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی چئیر مین قمرالزماں خاں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو مسلم لیگ کے ایجنڈے کی بجائے بھٹو شہید کی سوشلسٹ پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کا وزارتوں سے قبضہ چھڑانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور مزدورو یکجاہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اور دیگر رائٹ ونگ کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں ہے وہ صرف مخالفت برائے مخالفت کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جب کہ موجودہ بجلی اور گیس سمیت دیگر بحرانوں کا واحد حل پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی پروگرام اور منشور پر عمل میں موجود ہے اس پروگرام پر درآمد کے ذریعے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے شعبے سے بجلی بنانے والی عالمی اجارہ داریوں کو بے دخل کرکے ریاست بجلی بنانے کا کام اپنے ہاتھ میں لے ۔اسطرح بجلی سستی اور بغیر لوڈ شیڈنگ کے دی جاسکتی ہے۔ریلی سے عبا س تاج۔چوھدری اشرف،نواب دین لاشاری،محمد جہانزیب،محمد محسن،شاہ جہان،مولوی عبدالغفور ،ندیم آصف،شہزاد چوھدری ،میاں ارشد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بحران جعلی اور منافع خور آئی پی پی ایس کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کو سامراج کی جھکڑ بندی سے نکلنا ہوگا ورنہ کروڑوں محنت کشوں کی امید پاکستان پیپلز پارٹی کے ناکام ہوجانے کے بعد خانہ جنگی کے پورے ملک میں پھیل جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈی کی معیشت کے ناکام ہوجانے کے بعد اب دنیا کو کوئی ملک بھی بحرانوں سے نہیں نکل سکتا واحد راستہ سوشلسٹ انقلاب کا ہے۔بعد ازاں شرکاءنے ٹائر جلا کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔
|