ریڈیو پاکستان ۔ محنت کشوں کے مسائل Print E-mail
Written by PTUDC   
Wednesday, 03 February 2010
رپورٹ ۔ محمد اعجاز، سیکٹر ی جنرل، آل پاکستان یونائٹیڈ سٹاف آ رگنائزیشن ،، شاہین گروپ سی بی اے، ریڈ یو پاکستان، جی پانچ، اسلام آباد،24.01.2010۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ریڈیو پاکستان ایک اہم ادارہ ہے جس میں محنت کش ایک عرصے سے سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس ادارے میں یو نین کے الیکشن تیس سال بعد میں نے اور میرے ساتھیوں نے لیبر کورٹ سے فیصلے کے بعد کروائے۔ اور پورے پاکستان سے میری جماعت کو واضح اکثریت ملی۔ ریڈیو ملازمین کے لئے ان کے جی پی فنڈ کے لئے ، پینشن فنڈ اور دیگر مراعات کے لئے رات دن کوشش جاری رکھے ہوئے ہوں۔ جمہوری دور میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو جب اپنے پلیٹ فارم سے روکنے کی کوشش کرتاہو تو انتظامیاں مختلف حربے استعمال کرکے اس جدہ جہد کو ناکام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہوں۔ مورخہ بارہ گیارہ دو ہزار نو مےں ایک ریلی منعقد کی گئی جو وزیرِ اعظم ہاوٰس تک گئی اور جائز حقوق کے لئے دھرنا دیا۔ اس کے بعد اے سی ، سیکٹریریٹ کیپٹن شہباز نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کرائے جو کہ کامیاب ہوئے اور ملازمین کو ان کے جائز حقو ق مل گئے ۔ مگر تھانہ سیکر یٹیرٹ والوں نے ایک سو پچاس ملازمین پرایف ائی آ ر نمبر8169 ۔341-188/186316 MPO کاٹ دی جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ اس جھوٹی ایف آئی آر کے سلسلے میں ہم نے اے سی سے رابطہ کیا ہوا ہے لیکن ابھی تک ایف ائی آر کے خارج ہونے کا لیٹر نہیں ملا۔ ریڈیو ملازمین کے لئے ان کے حقوق کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہوں اور اس قسم کے ہتکنڈوں سے ہم خوف زدہ نہیں ہیں۔ ریڈیو پاکستان مےں وزیرِ اعظم کے اعلان کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو تاحال ریگولر نہیں کیا گیا۔ اور کم از کم چھ ہزار تنخواہ بھی نہیں کی گئی۔ ریڈیو ملازمین کے لئے چارٹرآف ڈیمانڈ بھی ابھی تک بورڈ آ ف ڈائریکٹر سے منظور نہیں کیا گیا یہ بھی ایک ناانصافی ہے۔Appointment,Promotion,Transfer (APT) رولز میں ملازمین کی پروموشن روکنے کے سلسلے میں نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے جو کے سراسر ناانصافی ہے ۔ کیونکہ حکومتِ پاکستان کے باقی اداروں کی طرح ریڈیو پاکستان کے تمام شعبوں کی پروموشن پالیسیاں موجود ہیں اور ملازمین اس پالیسی پر متفق ہیں ۔ انتظامیہ سی بی اے یونین کے احتجاج کے باوجود ان(APT)رولز کو بورڈ میں لے جاتی ہے اور سی بی اے یونین کے احتجاج پر انتظامیہ کو انہیں واپس لینا پڑتا ہے۔ اس کے لئے چاروں صوبوں کو احتجاج کی کال دی جائے گی اور اپنے مطالبات کے حق کے یے آخری حد تک لڑیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس جدوجہد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔
 
< Prev   Next >

The Struggle continues!